تبادلۂ خیال صارف:محمد شعیب/Structured Discussions Archive 1 پر موضوع

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آداب!

اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ میں شاید پنجاب کی ترمیمی دوڑ میں جس جوش و جذبے سے لوگ شامل ہوئے، اتنے جوش سے کسی اور ترمیمی دوڑ میں شامل نہیں ہوئے۔ اس کے نتائج اور بعض تحریرکردہ مضامین پر تو گرمکھی حضرات بھی تعجب کرنے لگے۔ چاہے موضوعات کی بات ہو، حجم کی بات ہو یا تعداد مضامین کی بات ہو۔ اس مہم کی کم سے کم recognition میری نظر میں یہی ہو سکتی ہے کہ مہم کے دوران تحریرکردہ کسی ایک مضمون کو منتخب مضمون کا درجہ ملنا چاہیے۔ آگے جیسا آپ اپنی بصارت و بصیرت سے مناسب سمجھیں۔

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

مناسب مشورہ ہے، لیکن اس وقت میرے سامنے میڈیاویکی سافٹ ویئر اور پلک کا ترجمہ ہے۔ اس لیے کچھ مہینوں تک مضامین کی حد تک کسی معاونت کا وعدہ نہیں کر سکتا۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

مناسب ہے جناب والا! ممکن ہے کہ ہمارے یہاں عقابی نظر رکھنے والے ہمہ وقت حاضر ساتھی  عبید بھائی اس کام میں معاون ہوں، کیونکہ مہینوں بعد کسی achievement کا جشن کچھ عجیب سا لگے گا۔

Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں)

صفحہ اول پر مضمون ہفتے بعد ہر پیر کے دن، خودبخود بدل جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے ہوتا ہے کہ، متعلقہ سانچے میں، اگلے منتخب مضمون کا متن شامل کیا جا سکے۔ ایسے کئی مضامین جن کی خواہش کی گئی کہ ان کو منتخب معیار تک لایا جائے، اور منتخب کیا جائے، اس پر بھی رائے شماری اور تائید کر دی گئی، مگر دو ماہ ہو گئے، ان کو کسی نے بہتر نہیں کیا۔ ان میں (ابو الکلام آزاد، ریاست میسور،کریمیائی تاتاریوں کی جبری ملک بدری) شامل ہیں۔ اس لیے جو جس مضمون کو بہتر سمجھے اسے طریقہ کار کے تحت نامزد کرے، تاکہ رائے شماری کے بعد، وہ شامل کیا جا سکے۔ میں 21 ستمبر کی رات تک موجود ہوں، اس کے بعد ممکن ہے، موبائل سے ہی وقت نکال سکوں، بشرط کہ نیٹ دستیاب ہو۔ ورنہ 45 دن کی چھٹی لسبیلہ میں بی جی پی مین کام ملا ہے۔ یہاں پنجاب، بھارت میں کھیل، جلیانوالہ باغ قتل عام کو منتخب جبکہ؛ غلام علی (گلوکار)، 24 (ٹی وی سیریز) اور گرو نانک کو بہترین مضمون کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے۔

"پنجاب کی ترمیمی دوڑ اور منتخب مضمون" کا جواب دیں