آداب! یہ بات کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ آپ ایک اعلٰی درجے کے لکھاری ہیں، عمدہ لکھتے ہیں اور کئی ویکی اصولوں کا کافی خیال رکھتے ہیں۔ شاید یہی اوصاف عبید رضا بھائی میں تھے۔ انہوں نے تو ایک دور میں ویکی کو اپنا اوڑھنا، بچھونا اور زندگی کا مطمح نظربنا رکھا تھا۔ چونکہ عملی زندگی میں وہ بے حد مصروف ہیں، اس لیے وہ موھودہ طور پر زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ اس لیے انہوں نے آپ کا نام آگے کیا۔ آپ سے گزارش ہے کہ بہ طور منتظم آپ مختلف جہات خیال کے مضامین میں ضروری اصلاح کرکے انہیں منتخب مضمون کا درجہ دلانے میں مدد کریں۔ میرا خیال ہے کہ موجودہ طور پر ہفتہ در ہفتہ مضمون کی تبدیلی کے بجائے بندرہ روز یا ایک مہینے میں ایک بار تبدیلی ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ ہمہ خیال مضمون کے انتخاب کے لیے ضروری ہوگا کہ کئی موجودہ طور پر فعال اور سابقہ معاون صارفین کے کام کا آپ جائزہ لیں اور عندالضرورت اصلاح فرمائیں۔مجھے امید ہے کہ اس کار خیر میں آپ آگے آئیں گے۔ اس سلسلے میں شعیب بھائی بھی اپنی گراں قدر رائے دے سکتے ہیں۔
تبادلۂ خیال صارف:Arif80s/Flow Archive 1 پر موضوع
محترم و مکرمی مزمل بھائی اسلام علیکم،
امید ہے آپ کے مزاج بخیر ہوں گے۔ بجا کہا آپ نے، میں نے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے جس کی مثال مسجد وزیر خان ہے۔ میں آپ سے متفق ہوں کہ منتخب مضامینکو صفحۂ اول پر 15 روزہ لگنا چاہیے نہ کہ ہفتہ وار۔موجودہ ہفتہ کو منتخب مضمون نہ ہونے کی صورت میں اسی لئے راقم نے مسجد وزیر خان کو دوبارہ صفحۂ اول پر لگایا۔ رہا دیگر نئے منتخب مضامین کا تو میں یہ کام اجتماعی طور پر ہی ہوسکتا ہے۔ایک صارف یہ کام نہیں کرسکتا جب تک دوسرے صارفین تعاون نہ کریں۔ محترم طاہر محمود صاحب اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں اور دو مضمون کو بہترین مضمون کا درجہ دینے کے لیے رائے شماری بھی ہورہی ہے۔ میں نے ابو الکلام آزاد اور ٹیپو سلطان کے بارےمیں سوچ رہا تھا لیکن وہ منتخب مضمون کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ اگر کچھ صارفین ان مضامیں میں اضافی مواد کے ساتھ انہیں بہتر کرنے میں مدد کریں تو یہ مضمون منتخب کا درجہ پاسکتے ہیں۔ لیکن بشرط اجتماعی طور پر کام ہو۔ شکریہ