السلام علیکم اردو ویکیپیڈیا کی اس حکمت عملی کیطرف مجھے رجوع کر دیجئے، جس کی بنیاد پر آپ نے میری ترمیم (پھر) سے واپس پھیر دی ہے۔ مہربانی۔ نعم البدل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:36، 26 اپریل 2023ء (م ع و)
تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/Flow پر موضوع
آپ کو جواب دینا ضروری نہیں کیونکہ کہ آپ کی عام طور پر ترامیم غلط ہوتی ہیں۔ ویسے یہ نام اصل میں کس زبان کا ہے؟
آپ نے مزید اس طرح کی ترامیم شروع کیں تو مجبورا آپ کے صارف پر پابندی لگانا پڑے گی۔
طاہر صاحب، یاد رکھئیے گا کہ آپ محض اردو ویکیپیڈیا کے ایک منتظم ہیں، اس منصوبے کے مالک نہیں۔ آپ اپنی حد میں رہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ زبانوں کی بحث ہے؟ میرا سوال بہت معمولی سا ہے۔ آپ نے کس حکمتِ عملی کے مطابق میری ترامیم واپس پھیری ہے؟ انگریزی ویکی پہ MOS:LEADLANG گایڈ لائن موجود ہے۔ آپ مجھے زرا بتا دیں کہ اردو ویکی پہ ایسے کونسی گایڈ لائن ہے جس کی خلاف ورزی میں نے کی ہو اس ترمیم میں؟ ~~~~
آپ یہ بتائیں کہ کہ آپ نے کس گائیڈ لائین کے تحت اس مضمون کا اصل زبان میں نام حذف کر دیا جو کہ انگریزی صفحہ میں بھی موجود ہے۔
اب آپ کو اس کو جواب دینا ہی ہو گا۔
آپ جواب دیں۔ اب چوری اور سینہ زوری نہیں چلے گی۔ اب آپ نے جواب نہ دیا تو ویکیپیڈیا کے اصولوں کے مطابق کارروائی ہو گی۔
مزید یہ کہ آپ نے صفحہ کوکب سحر بنایا ہے۔ کیا آپ کو یہ معلوم نہیں کہ مقامات کے ناموں کو ترجمہ نہیں کیا جاتا۔
کیا آپ اسم معرفہ اور اسم نکرہ میں فرق جانتے ہیں؟
جناب سوال آپ سے پوچھا گیا۔ ظاہر ہیں آپ تو اردو ویکی پیڈیا کے تمام حکمتِ عملیاں سے واقف ہوں گے۔
انگریزی مضمون میں صرف اردو نام شامل کیا گیا ہے۔ فرض کیجئے کہ ایک عام صارف یا شخص اردو ویکیپیڈیا پہ شاردا پیٹھ متعلق معلومات لینا چاہتا ہے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ جس طرح سے اتنی ساری زبانیں شامل کی گئی ہیں، کہ وہ صارف آرام اور خوشگواری سے مضمون پڑھ سکے گا؟ طاہر صاحب میں مانتا ہوں، آپ کا موقف بھی بالکل ٹھیک درست ہو گا، لیکن میں محض زبانوں کو مٹانے کی کوشش نہیں کر رہا، میں صرف مضمون کو بہتر کر رہا ہوں، یا کرنا چاہتا ہوں۔
اور کوکب سحر کے حوالے سے، ویسے اس کے کئی وجوہات ہیں، لیکن یہ نام محض ایک ترجمہ نہیں۔ عبرانی لفظ כוכב کو اگر نقل حرف کیا جائے تو اُس کا تو اُس کا درست ہجہ کوکب ہی بنتا ہے۔ شروع میں میں نے اسے کوخف رکھا تھا، چونکہ یہی قریبی (تلفظی) نگاری ہے۔ لیکن درست املہ کوکب ہی بنتا ہے۔שַּׁחַר کا بھی یہی حساب ہے لیکن عبرانی میں ش اور س کو عموماً ایک ہی حرف سے لکھا جاتا ہے۔
اسی لئے مجھے زیادہ مناسب لگا کہ کو خف ہشحر کے بجائے عنوان کوکبِ سحر رکھا جائے۔
כּוֹכַב הַשַּׁחַר کا تلفظ بھی بتا دیں۔ آدھی بات کیوں کرتے ہیں۔ سحر کہاں سے آ گیا۔ آپ جیسی دانشمندی عربی والوں میں کیوں نہیں؟
اگر آپ کبھی غور کریں تو اکثر مقامات کے نام کا کوئی مطلب ہوتا ہے جو اس کے اشتقاقیات کی سرخی کے تحت لکھا جاتا ہے نہ کی نام کا ہی ترجمہ کر دیا جائے۔ اس طرح تو ہر مقام کا نام ہر زبان میں مختلف ہو گا۔ مضمون کا نام تبدیل کریں اور اس کے نام کا لفظی ترجمہ مضمون میں درج کیا جا سکتا ہے۔ جگہ کا نام تبدیل نہیں ہوتا ما سوائے کہ وہ اس زبان میں مروج ہو۔
آپ میرے جوابات کو صحیح طرح پڑھ بھی رہے ہیں یا ویسے ہی جلدی سے مصیبت کو ہٹانے کی کوشش رہے ہیں؟ "کوکبِ سحر" محض ایک ترجمہ نہیں ہے! دانشمندی کی بات کرتے ہیں، تو بتایئے ذرا کیا آپ عبرانی کے صاحبِ علم ہیں؟ یا عبرانی کے اہلِ زبان؟ دانشمندی کی بات کرتے ہیں لیکن آپ کو ابھی تک یہ بات نہیں سمجھ آئی کہ معلومات کیسے پیش کی جاتی ہے۔
تلفظ جاننا چاہتے ہیں تو مضمون پڑھ لیجیئے، اُس سفحے میں یہ بات پہلے ہی واضح کی گئی ہے اور یہ بات بھی میں نے شامل کی تھی۔
اس نام کے اشتقاق پہ اگر آپ نے بھی غور کیا ہوتا تو شاید آپ کو احساس ہوتا کہ کوکب سحر ہی درست اردو نام بنتا ہے، نہ کہ کوخاف ہشاحر جسے آپ نے سیدھا عربی ویکی سے نقل کیا ہے۔ کیا آپ کو پتا ہے کہ اس بستی کا عربی نام تھوڑا مختلف ہے ان کے اشاروں پہ؟ یہ عربی نام بھی ایک بگاڑ ہے۔یا اگر آپ نے محض عربی ویکی سے نقل نہیں کی تو آپ اپنا نقل حرفی کرنے کے طریقہ ہی بتا دیں۔
اور آپ نے شاردا پیٹھ کےحوالے سے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔
کیا کروں؟ کیا صفحات سے متن ہٹانے کی وجہ سے پابندی لگا دوں۔
ایک اور آفر۔ آپ نے شاردا پیٹھ سے جو معلومات حذف کی تھیں انہیں انگریزی صفحہ سے بھی حذف کر دیں۔ میں انہیں آپ کی ترمیم کے مطابق اردو ویکیپیڈیا سے حذف کر دوں گا۔
بتائیے گا کہ میں ایسی کونسی معلومات اردو صفحہ سے حذف کی ہے جو انگریزی صفحہ پر موجود ہے؟ میں نے زبانوں کے متن مٹائیں تھیں، جو ویسے بھی انگریزی مضمون میں شامل ہی نہیں۔
عبرانی میں نام اور تلفظ
آپ کس مضمون کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ کوخاف ہشاحر یا شاردا پیٹھ کے حوالے سے؟ اور مجھے پھر بھی سمجھ نہیں آئی، میں نے عبرانی نام یا تلفظ کہاں سے حذف کیا ہے؟
اسے پڑھ لیں
ایک اور آفر۔ آپ نے شاردا پیٹھ سے جو معلومات حذف کی تھیں انہیں انگریزی صفحہ سے بھی حذف کر دیں۔ میں انہیں آپ کی ترمیم کے مطابق اردو ویکیپیڈیا سے حذف کر دوں گا۔
بات وہی پہ آتی ہے جناب، میں نے ایسی کونسی معلومات حذف کی ہے جو انگریزی صفحات پر موجود ہے؟ جس طرح سے مختلف زبانیں شامل کی گئی ہیں اردو مضمون میں، وہ انگریزی صفحہ پہ کہیں بھی نہیں شامل کی گئی۔ انگریزی صفحے سے حذف کرنے کی کوئی بات ہی نہیں۔
آپ پہ میں کوئی زور نہیں ڈالنا چاہتا لیکن میں آپ کے جواب کیلئے منتظر ہوں۔
تبدیل: معذرت مجھے لگا آپ اس دوران ویکی پر متحرک تھے۔
اگر آپ نے جواب نہیں دیا، یا نہ دینا چاہے۔ اس سے میں یہی سمجھوں گا کہ ان دونوں مضامین کیمتعلق آپ کے کوئی اعتراضات نہیں۔
آپ کو جواب مل چکا۔ بار نار جواب نہیں دیا جاتا۔
کونسا جواب؟