محمد مالک کاندھلوی
(مولانا محمد مالک کاندھلوی سے رجوع مکرر)
محمد مالک کاندھلوی تحریک پاکستان کے رہنما شبیر احمد عثمانی کے فکری جانشین اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث تھے.[1]
محمد مالک کاندھلوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1925ء کاندھلہ |
تاریخ وفات | 21 اکتوبر 1988ء (62–63 سال) |
شہریت | پاکستان |
والد | ادریس کاندھلوی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | مظاہر علوم سہارنپور دار العلوم دیوبند |
پیشہ | عالم |
ملازمت | جامعہ اشرفیہ، لاہور |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیممحمد مالک، محمد ادریس کاندھلوی کے فرزند ارجمند تھے۔ 1925ء کو کاندھلہ (صوبہ یو پی) میں پیدا ہوئے۔ والد گرامی کے علاؤہ تھانہ بھون میں زیر تعلیم رہے، پھر کاندھلہ میں تعلیم پائی بعد ازاں مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور اور پھر دار العلوم دیوبند میں درس نظامی مکمل کیا۔
مختلف مدارس میں درس وتدریس کی، دار العلوم ٹنڈوالہ یار میں 25 سال مدرس رہے، پھر 1974ء میں جامعہ اشرفیہ لاہور میں آگئے۔ وہ جنرل ضیاء الحق کے قریبی مشیروں میں شامل تھے اور اسلامی نظریاتی کونسل اور مجلس شوریٰ کے رکن بھی رہے۔ 21 اکتوبر 1988ء کو وفات پائی.
تصانیف
ترمیم- معارف القرآن (آخری 7 پارے)
- منازل العرفان
- پیغام مسیح
- رد قادیانیت
- تاریخ حرمین
- تجرید مسلم شریف
- ترجمہ الہدایہ
- اسلامی معاشرت
- پردہ اور مسلمان خاتون
- اصول تفسیر