ولادت وابتدائی تعلیم ترمیم

  • ولادت:

حضرت مولانا نورمحمد دسمبر1936 کوبنوں کے ایک گاؤں مٹکی بیزان خیل میں پیداہوئے ۔

  • ابتدائی تعلیم: اپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم مولانا نظرمحمد سے وانا میں حاصل کی سب سے پہلے قران مجید ختم کیا اس کے بعد فارسی ادب کی مختلف کتابیں مثلا گلستان ،بوستان،پنج گنج،یوسف زلیخا،سکندرنامہ،تحفۃ النصائح وغیرہ پڑھیں۔اس طرح فقہ کی کچھ کتابیں مثلا مننیۃ المصلی ،کنزالدقائق،مستخلص،شرح الیاس،اورشرح الوقایہ جلد اول بھی اپنے والد مکرم سے پڑھیں۔اسی طرح پرائمری تک عصری تعلیم سرکاری اسکول سے حاصل کی۔ اپ ہمیشہ حصول علم کی طلب میں رہتے تھیں اس جذبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپ نے مختلف علاقوں کا سفر کیا سب سے پہلے اپ نے حصول علم کے لیے 1948میں کانیگرم کا سفر کیااور وہاں مختلف قسم کی کتابیں پڑھیں اس کے بعد دوسال بنوں کے ایک گاؤں تزیری بیزان خیل میں گزارے اور وہاں صرف ونحوکی مشہورکتابیں پڑھیں۔

مزید تعلیم۔ ترمیم

مختلف علاقوں کے اسفار کرتے کرتے اخر کار اپ نے 1951 میں ملتان کے مشہور دینی مدرسہ جامعہ قاسم العلوم میں داخلہ لیا اوردور حدیث کے تکمیل تک یہاں رہے۔1955 میں دورہ حدیث کا امتحان نہایت شاندارپوزیشن کے ساتھ پاس کرکے فراغت حاصل کی۔

تعلیمی خدمات: ترمیم
تصانیف: اپ کے مشہورتصانیف کے نام درج ذیل ہے۔ ترمیم

1۔جہاد افغانستان

2۔اسلامی انقلاب اورجہاد اسلام

3۔منشیات کی تباہ کاریاں

5۔علوم الانبیاء تسخیرکائنات

6۔رمضان شریف میں انجکشن لگوانے کا حکم

7۔ایضاح المقال فی رؤیۃ الہلال

8۔جمہوریت عقل ونقل کے ائینے میں

شہادت۔ ترمیم

اپ کو 12 رمضان المبارک 1431 ھ بمطابق 24 اگست 2010کو مسجد کے صحن میں ایک خودکش دھماکے میں 35نمازیوں سمیت جام شہادت کے رتبے پر فائز کردیاگیا۔انا للہ واناالیہ راجعون۔