مڈبھیڑ میں زخمی

ایک عسکری اصطلاح جو دشمن کے ساتھ مُڈبھیر میں زخمی فوجی افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے

مُڈبھیڑ میں زخمی (انگریزی: Wounded in action، مخفف WIA) سے مراد وہ جنگجو ہوتے ہیں جو جنگ کے دوران جنگی علاقے میں لڑتے ہوئے زخمی ہوئے ہوں، لیکن مارے نہیں گئے ہوں۔ خاص طور پر اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ عارضی طور پر یا مستقل طور پر ہتھیار اُٹھانے یا مڈبھیڑ جاری رکھنے کے قابل نہیں ہوتے۔ عموماً مڈبھیڑ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ہلاک ہونے والوں سے دو چَند ہوتی ہے۔[1] لڑائی میں عموماً چوٹوں میں: دوسرے اور تیسرے درجے کے جَلنے، ٹوٹی ہوئی ہڈیاں، پھٹے ہوئے بموں گولیوں یا دھات کے ٹکڑوں سے بھرے شیل یا بارودی خولوں سے لگنے والے زخم، دماغ کی چوٹیں، ریڑھ کی ہڈی کی چوٹیں, اعصاب کو پہنچنے والا نقصان، فالج، بینائی اور سماعت کا زِیاں، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) اور اعضاء کا زِیاں شامل ہیں۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. iCasualties: Iraq Coalition Casualty Count آرکائیو شدہ 2011-03-21 بذریعہ وے بیک مشین. See the middle of the page to see info on the types of wounded.
  2. "US & Allied Wounded | Costs of War"۔ watson.brown.edu۔ 08 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2020