ایک چھاپہ مار تنظیم جس نے پاکستان کے مشرقی بازو کو کاٹ کر بنگلہ دیش بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ اسے بھارت کی آشیر باد حاصل تھی۔ اس نے اپنے ہم وطنوں اور بہاریوں کے قتل عام میں آگے بڑھ کر حصہ لیا اور دہشت گردی اور وحشتناکی کی تاریخ رقم کی۔ اس میں ابتدا میں نہ صرف بنگالی شامل تھے بلکہ بھارتی افواج کے لوگ بھی تھے جنھوں نے اسے گوریلا جنگ کی ٹریننگ دی۔

تشکیل ترمیم

اس گوریلا تنطیم کی تشکیل بھارتی فوج کے سابق میجر جنرل اوبین نے 1969ء میں ملٹری اکیڈمی ڈیرہ دونمیں کی تھی۔

کمان ترمیم

پاک فوج کے سابق کرنل عثمانی اس کے سر براہ تھے جو بنگلہ دیش کے قیام کے بعد وہاں کی مسلح افواج کے پہلے کمانڈر انچیف مقرر ہوئے۔