مہاراشٹر سیلاب، 2021ء

مہاراشٹر میں سیلاب

جولائی 2021ء میں بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سیلاب آیا۔ 28 جولائی 2021ء تک، سیلاب اور زمین کھسکنے کی وجہ سے تقریبا 251 افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہیں۔ اس سیلاب کی وجہ سے مغربی مہاراشٹر میں تیرہ اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔[1]

2021 Maharashtra floods
بھارت میں مہاراشٹر
دورانیہ22 جولائی 2021 – جاری
اموات251

پس منظر اور عالمی حرارت

ترمیم

مہاراشٹر میں بارش 22 جولائی 2021ء کو شروع ہوئی اور اس کے کئی مغربی اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ 23 جولائی 2021ء کو نیوز رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں 40 سالوں میں پہلی جولائی کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔[2][3]

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر سیلاب آنے کی وجہ عالمی حرارت ہو سکتی ہے۔[4]

اثرات اور امداد

ترمیم
 
کوینا ڈیم سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
 
ستارا کے قریب سیلاب سے تباہ سڑک۔
 
خوراک اور دیگر ضروری اشیاء متاثر افراد میں تقسیم کرتے ہوئے۔

اس سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے رائے گڑھ، رتناگری، سندھودرگ، ستارا، سانگلی اور کولہاپور ہیں۔[5] شدید بارش کی وجہ سے ان اضلاع میں 1020 سے زیادہ گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ 375،000 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے جن میں سے 206،000 سانگلی ضلع اور تقریبا 150،000 ضلع کولہاپور سے ہیں۔[5] سندھودرگ، ستارا، سانگلی اور کولہاپور اضلاع میں 28،700 سے زائدمرغیاں اور 300 کے قریب دیگر جانوروں کی اموات ہو چکی ہیں۔[5] اندازوں کے مطابق سیلاب میں 2 لاکھ ہیکٹر سے زائد فصل کو نقصان پہنچا ہے۔[6]

این ڈی آر ایف کی تقریبا 34ٹیموں کو مختلف علاقوں میں لوگوں کو محفوظ جگہ پہچانے کے لیے تعینات کیا گیا۔[1] مرکزی حکومت نے 27 جولائی 2021ء کو 700 کروڑ کی مالی امداد کا اعلان کیا۔[7] بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہاراشٹر ریاست کے ایم ایل اے نے بھی اعلان کیا کہ وہ امدادی امداد کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔[8]

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے متاثرین کی مدد کے لیے جمعیۃ ریلیف کمیٹی نام سے ایک کمیٹی تشکیل کی اور ملک کے اہل خیر افراد سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی۔ [9]

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Maharashtra floods claim 251 lives, 13 districts across state affected, says Nawab Malik"۔ 27 جولائی 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-28
  2. Gupta, Saurabh (23 جولائی 2021)۔ "40-Year Record For Maharashtra Rain, At Least 36 Dead"۔ NDTV۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-28
  3. "انڈیا: مہاراشٹر میں شدید بارش سے 110 افراد ہلاک"۔ بی بی سی اردو
  4. Roxy, M. K.; Ghosh, Subimal; Pathak, Amey; Athulya, R.; Mujumdar, Milind; Murtugudde, Raghu; Terray, Pascal; Rajeevan, M. (3 اکتوبر 2017). "A threefold rise in widespread extreme rain events over central India". Nature Communications (انگریزی میں). 8 (1): 708. DOI:10.1038/s41467-017-00744-9. ISSN:2041-1723.
  5. ^ ا ب پ Waghmode, Vishawas (28 جولائی 2021)۔ "Maharashtra floods: Death toll climbs to 207, highest in Raigad with 95"۔ Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-28
  6. "Maharashtra floods damage 2 lakh hectares of standing crop"۔ The Hindu۔ 27 جولائی 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-28
  7. "₹700 cr approved for Maharashtra flood relief: Minister Tomar to Parliament"۔ Hindustan Times۔ 27 جولائی 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-28
  8. "Maharashtra floods: BJP legislators to donate salaries to CMRF"۔ Indian Express۔ 28 جولائی 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-28
  9. "مہاراشٹر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مولانا محمود مدنی کی اپیل، جمعیۃ ریلیف کمیٹی کی بھی تشکیل– Urdu News"۔ News18 Urdu۔ 26 جولائی، 2021 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)