مہارانی مہیندر کور

ہندوستانی سیاستدان اور سماجی کارکن

مہارانی مہیندر کور جنہیں احتراماً راج ماں بھی کہا جاتا ہے۔ مہیندر کور 14 ستمبر 1922 کو سماج اور جمہوریت تحریک کے بانی سر ہرچند سنگھ جیجی کے ہاں ضلع سنگرور کے ایک دور دراز اور پسماندہ گاؤں پنڈ کڑل میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ کا نام مہتاب کور تھا۔ آپ کے والدین ایک کھاتے پیتے خاندان سے تعلق رکھتے تھے اسی لیے انھوں نے مہارانی مہندر کور کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے لاہور کے کوئین میری کالج میں داخلہ دلوایا۔

خاندان

ترمیم

مہارانی مہیندر کور کی شادی 16 سال کی عمر میں ؁ 1938 عیسوی کو ہندوستان کی ایک ریاست پٹیالہ کے مہاراجا یادوندر سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی۔ آپ کے دو بیٹے امریندر سنگھ وزیر اعلیٰ پنجاب، راجا مالوندر سنگھ اور دو بیٹیاں ہمندر کور اور رپندر کور ہیں۔ آپ کی بڑی بیٹی کی شادی کنور نٹور سنگھ کے ساتھ ہوئی، کنور نٹور سنگھ ہندوستان کے وزیر خارجہ رہے ہیں۔ آپ کا بڑا بیٹا کیپٹن امریندر سنگھ وزیر اعلی پنجاب اور آپ کی بہو مہارانی پر نیت کور مرکزی حکومت میں وزیر رہے ہیں۔

سیاسی اور سماجی خدمات

ترمیم

تقسیم ہندوستان کے وقت بہت سے مہاجر پٹیالہ آئے تو مہارانی مہندر کور نے 1947 سے لے کر1949 تک ریاست پٹیالہ کی جانب سے مہاجرین کی دوبارہ آباد کاری کے لیے بنائے گئے منصوبوں کی نگرانی ذاتی دلچسپی لے کر کی۔ آپ 1953 سے لے کر 1966 تک چیئرپرسن سمال سیونگ بورڈ پیپسو پنجاب اور 1953سے لے کر 1970 میمبر نیشنل سیونگز سینٹرل ایڈوائیزری کمیٹی رہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب سوشل ویلفیئر بورڈ کی چیئرپرسن 1957 سے 1960 تک اور چیئرپرسن نیشنل سیونگز ایڈوائیزری کمیٹی 1957 سے 1970 تک ہوتے ہوئے پنجاب اور مدھیہ پردیش کی انچارج رہیں۔ اسی طرح بہت سارے سماجی اداروں جن میں سینٹرل سوشل ویلفیئر بورڈ، بھارتی گرامین خواتین سنگھ،ایسوشیئیشن فار شوشل ہیلتھ،ورلڈ ایگریکلچر فیئر میموریال فارمرز ویلفیئر ٹرسٹ،انٹرنیشنل فیڈریشن جنیوا اور سینٹرل انسٹیچیوٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ ان پبلک کوآپریشن وغیرہ کی چیئرپرسن یا رکن رہی ہیں ۔ آپ 1964-1967,1978-1982 راجیہ سبھا کی رکن میمبر اور 1967 سے 1971 تک پٹیالہ سے لوک سبھا کی رکن رہی ہیں۔ آپ 1973 سے 1977 تک انڈین نیشنل کانگرس کی جنرل سیکٹری رہی ہیں اور پھر پارٹی چھوڑ کے جنتا دل میں شامل ہو گئی تھیں۔ اور پھر آپ کچھ عرصے کے لیے 1977 میں جنتا پارٹی کی جنرل سیکٹری بھی رہیں۔ اس وقت آپ پریزیڈینٹ ایسوسی ایشن فار سوشل ہیلتھ ان انڈیا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل یادگار ٹرسٹ کی بھی میمبر تھیں۔

وفات

ترمیم

25 جولائی 2017 کو 95 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت واقع ہو گئی۔

حوالہ جات

ترمیم

https://pnb.m.wikipedia.org/wiki/مہارانی_مہندر_کور