مہان سنگھ
مہاں سنگھ سکرچکیہ سردار چڑھت سنگھ سکرچکیہ کا بیٹا اور مہاراجا رنجیت سنگھ کا باپ تھا، جو باپ کی اچانک موت کی وجہ سے بچپن میں ہی اپنی مثل کا سردار بنا۔ اس کے بالغ ہونے تک اس کی ماں مائی دیساں نے مثل کی باگ ڈور سنبھالی۔ اپنے بھائیوں کی مدد سے اس نے اپنے علاقے کو محفوظ رکھا۔ مہاں سنگھ نے جوان ہونے پر مثل کا اختیار سنبھالا اور نور الدین بامیزئی سے روہتاس اور چٹھے سردار نور محمد سے رسول گڑھ نگر واپس لیے۔ جب یہ رسول گڑھ جیت کے لوٹ رہا تھا، تو اس کو 13 نومبر 1780ء کو بیٹا کے پیدائش کی خبر ملی ۔ اس نے اس کا نام رنجیت سنگھ رکھا۔ اس نے پنڈی بھٹیاں، ساہیوال، عیسی خیل، جھنگ علاقوں کو اپنے ماتحت کیا اور جموں اور حملہ کی وجہ سے شہر کو خوب لوٹا۔ اس نے سردار جسا سنگھ رامگڑھی سے مل کے کنہیا مثل کے سردار جے سنگھ سے بٹالہ نزدیک لڑائی کی جس میں جے سنگھ کا اکلوتا بیٹا سردار گربخش سنگھ ماریا گیا اور کنہیا مثل کی ہار ہوئی۔ پھر اس نے صاحب سنگھ بھنگی کو سدھورا قلعے میں گھیر لیا۔ لمبے گھیرے کے دوران یہ بیمار ہو گیا اور اپریل 1790ء کو وفات پا گیا۔ اس سے بعد رنجیت سنگھ سکرچکیہ مثل کا سردار بنا۔