مہوش سلطانہ

پاکستان میں سیاستدان

مہوش سلطانہ ( پیدائش 30 اگست 1980) ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو مئی 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر رہیں۔ مہوش سلطانہ کو مہوش راجا عظمت حیات بھی کہا جاتا ہے۔

مہوش سلطانہ
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پنجاب صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
معلومات شخصیت
پیدائش 30 اگست 1980ء (44 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چکوال   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

مہوش سلطانہ 30 اگست 1980 کو چکوال میں پیدا ہوئی تھیں۔ [2]

انھوں نے پیر مہر علی شاہ اریڈ زراعت یونیورسٹی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گریجویشن کی اور 2003 میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔ [2]

سیاسی کیریئر ترمیم

مہوش سلطانہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ [3]دسمبر 2013 میں ، وہ اعلی تعلیم کے لیے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئیں۔

2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئیں۔

صوبائی اسمبلی میں قرارداد ترمیم

  • مہوش سلطانہ نے متعدد قراردادیں پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کیں، چند قراردادیں مندرجہ ذیل ہیں:
  • چکوال کے شہر کو سیاحتی مقام قرار دینے کی قراردا
  • کتوں کے لیے مراکز قائم کرنے کی قرارداد
  • ملک عطا محمد خان کی وفات پر اظہار افسوس اور خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد

حوالہ جات ترمیم

  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1572
  2. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 فروری 2018 
  3. "2013 election women seat notification" (PDF)۔ ECP۔ 27 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018