میال (انگریزی: ٘Miyal) پاکستان کا ایک گاؤں جو پنجاب ضلع تلہ گنگ میں واقع ہے۔ جو یونین کونسل بدھر میں ہے اس گاؤں کی بنیاد علوی اعوان خاندان نے رکھی۔ اس خاندان کے دانشوروں نے با قاعدہ درس بنا کر درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا انھیں مقامی زبان میں میاں کہہ کر پکارا جاتا اس طرح ان کی اولا د میال اعوان بن گئی ۔ انہی میال اعوانوں نے میال گاؤں آباد کیا۔ اسی میال گاؤں اور دھنده شاه بلاول سے سادات اورعلوی اعوانوں نے مغلوں کے دور میں موجودہ تلہ گنگ کے غیر آباد ٹلہ نما تھلے پر آ کر آباد ہوئے جہاں انھوں نے ایک مسجد سادات اور دوسوگز کے فاصلے پر ایک مسجد میال تعمیر کی جسے آج کل مسجد کلاں کہا جاتا ہے اس سے ملحق آج بھی محلہ میال موجود ہے۔[1]

٘Miyal
میال
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع تلہ گنگ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. تلہ گنگ تاریخ کے آئینے میں،محمد صدیق علوی ایڈوکیٹ،ناشرعلوی لا ایسوسی ایٹ تلہ گنگ