میاچھر خوہ نگر گلگت
میاچھر "خوہ"
"خوہ" بروشسکی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی پریوں کا گھر،اور پریوں کی جگہ کے ہے۔۔۔
میاچھر ڈسٹرک" نگر"کا ایک خوبصورت گاؤں کا نام ہے۔ گلگت سٹی سے میاچھر بذریعہ قراقرم ہائی وے(N35) "3"گنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔۔ راکاپوشی view پوائنٹ غلمت نگر سے قراقرم ہائی وے کو چھوڑ کر دائیں ہاتھ مڑنا پڑتا ہیں وہاں سے میاچھر ایک آدھ گھنٹے کا راستہ ہے میاچھر ویلی سے میاچھر خوہ کے لیے سواری تبدیل کرکے( بزریعہ" jeep" ) دلفریب نظاروں سے لطف اٹھاتے ہوئے میاچھر "خوہ" تک رسائی حاصل ہوتی ہے جو 14ہزارفٹ کی بلندی پر واقع ہے یہاں سے ڈسٹرک ہنزہ کے علاقے(ہنزہ علی آباد، مرتضی آباد، جافر آباد ڈسٹرک اور نگر کے خوبصورت وادیاں(ڈاڈیمل ویلی، پھکر ویلی، ساس ویلی )اور قراقرم ہائی وے کے جو قراقرم پہاڈوں سے گزرتا ہے جن کا نظارہ کیاجا سکتا ہے ۔ اور دوسری طرف پاکستان کی دوسری بلند چوٹی "راکاپوشی" دیران پیک ، گولڈن پیک اور مناپن گلیشیر کے دلفریب مناظر ہیں یعنی کی ایک جہاں گرد کے لیے ایک تخیلاتی دنیا کی حیثیت رکھتا ہے