میرے والد میرے شیخ (کتاب)

محمد تقی عثمانی کی کتاب

میرے والد میرے شیخ پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی لکھی ہوئی محمد شفیع دیوبندی پر ایک کتاب۔ یہ کتاب دراصل ماہنامہ البلاغ کراچی کے ١٣٩٩ ھ میں شائع کردہ مفتی اعظم نمبر میں مفتی تقی عثمانی کے تحریر کردہ مقالہ میرے والد ۔ میرے شیخ کی کتابی صورت ہے ۔ اس میں مفتی محمد شفیع کے علمی و عملی مزاج و مذاق کو واضح کرنے کی کو شش کی گئی ہے ۔ مفتی صاحب کا فقہی مقام و مرتبہ ، علم تفسیر و حدیث سے شغف ، سیرت و کردار اور پیغمبرانہ دعوت کے چند اصول جیسے مباحث بالخصوص اہمیت کے حامل ہیں ۔ کتاب مجلد ہے اور عمدہ سرورق سے مزین ہے ۔ اس کے ١٧٥ صفحات ہیں اور مکتبہ معارف القرآن کراچی سے ١٤٣٣ ھ میں شائع ہوئی ہے ۔[1]

میرے والد میرے شیخ (کتاب)
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
موضوعسوانح حیات

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٢٠۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢