میڈیا ( قدیم یونانی: Μήδεια , Mēdeia ) ایک قدیم یونانی المیہ ہے جسے یوریپیڈیز نے لکھا تھا ۔ یہ المیہ جاسن اور میڈیا کی دیومالائی داستان پر مبنی ہے۔ پہلی بار 431 قبل مسیح میں اسے کھیلا گیا تھا۔ اس کی کہانی میڈیا کے اعمال پر مرکوز ہے۔ وہ کولچس سلطنت کی ایک سابق شہزادی اور جاسن کی بیوی ہے ۔ جاسن اپنی بیوی میڈیا کورنتھ کی ایک یونانی شہزادی کی خاطر چھوڑ دیتا ہے۔ میڈیا اپنی نئی سوتن اور خود کے دو بیٹوں کو قتل کرکے جاسن سے انتقام لیتی ہے۔ اس کے بعد وہ ایک نئی زندگی کی شروعات کے لیے ایتھنز فرار ہوجاتی ہے۔

اہل علم مختلف ادوار میں اس ڈرامے کی تشریح و توضیح سیاسی، نفسیاتی ، نسوانی اور دوسرے ابعاد کو سامنے رکھ کر کرتے رہے ہیں۔ یہ ڈراما تحریک نسواں کے علمبرداروں کے دل کے قریب رہا ہے کیونکہ میڈیا اپنے ہرجائی شوہر کو اس کے کیفر کرداد تک پہنچانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ [1]

میڈیا نے اپنے بیٹے کو مار ڈالا، کیمپینین ریڈ فگر امفورا ، سی۔ 330 قبل مسیح، لوور (K 300)۔
  1. Macintosh، Fiona؛ Kenward، Claire؛ Wrobel، Tom (2016)۔ Medea, a performance history۔ Oxford: APGRD