میک ہیومین

حقیقی انسان بنانے کا سوفٹویئر

میک ہیومین (انگریزی: MakeHuman) ایک آزاد مصدر 3D کمپیوٹر گرافکس سوفٹویئر ہے جو تھری ڈی انسانی ماڈلز بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسے کرداروں کے 3D ماڈلز بنانے میں دلچسبی رکھنے واے پروگرامرز اور آرٹسٹس کے ایک گروہ نے تخلیق کیا ہے۔

میک ہیومین (سافٹ ویئر)
میک ہیومین 1.0 الفا 8 اشعاعتی امید وار کا اسکرین ساٹ
تیار کردہمیک ہیومین ٹیم
ابتدائی اشاعت2000؛ 24 برس قبل (2000)
مستحکم اشاعت1.1.1[1] / مارچ 5، 2017؛ 7 سال قبل (2017-03-05)
پروگرامنگ زبانپائیتھون
آپریٹنگ سسٹملینکس, Mac OS X, ونڈوز
صنف3D کمپیوٹر گرافکس
اجازت نامہAGPL[2]
ویب سائٹwww.makehuman.org

تکنیک

ترمیم

میک ہیومین تھری ڈی مارفنگ تکنیک(3D morphing technology) کے استعمال سے بنایا گیا ہے۔ ایک معیاری (منفرد) غیر جنسی بیس میس (Base Mesh) سے شروع کرنے کے بعد اسے کرداروں کی مختلف اقسام (مرد اور عورت) میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر مارفنگ کے دیے گئے چاروں مرکزی اہداف (بچہ، بالغ، جوان اور بوڑا)، ان سب کی درمیانی اشکال حاصل کرنا بھی ممکن ہے۔

 
میک ہیومین کے کرداروں کی حسابی ترتیب: پہلا، تیسرا، پانچواں اور ساتواں اہداف ہیں، باقی درمیانی اشکال

اس تکنیک کے استعمال سے، مارفنگ کے اہداف کا ایک بڑا ڈیٹابیس استعمال کرتے ہوئے کسی بھی کردار کو غیر حقیقی طور پر پیدا کیا جا سکتا ہے۔ یہ سینکڑوں مارفںگز تک رسائی اور ان کو سمبالنے کے لیے بہت سادہ گرافیکل یوزر انٹرفیس استعمال کرتا ہے۔

یہ پروگرام خاص طور پر غیر حقیقی انسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا استعمال آسان ہے۔

اجازت نامہ

ترمیم

میک ہیومن آزاد مصدر ہے جس کا ماخذ کوڈ اور ڈیٹابیس GNU License Affero GPL کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ تاہم کاروباری اور غیر کاروباری منصوبوں میں وسیع استعمال کی صورت میں اوفیسل ورثزن(Official Version) میں سے برآمد کردہ ماڈلز کو اس کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ سے ایک شرط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔

انعامات

ترمیم

2004ء میں میک ہیومن نے بطور عمدہ بلینڈر پائیتھون اسکرپٹ، سوزین ایوارڈ جیتا۔

سافٹ ویئر کی تاریخ

ترمیم

میک ہیومن کا جد میک ہیڈ(انگریزی: MakeHead)، بلینڈر کے لیے 1999ء میں مانیول باستیونی (انگریزی: Manuel Bastioni) کی طرف سے لکھا گیا ایک پائیتھون اسکرپٹ تھا۔ ایک سال بعد ترقی دہندگان کی ایک ٹیم بن چکی تھی اور انھوں نے میک ہیومن کا پہلا ورثزن شائع کیا۔ یہ منصوبہ آگے بڑا اور 2003ء میں بلینڈر فاؤنڈیشن کو باظابطہ طور پر اس کا پتہ چلا اور یہ http://projects.blender.org[3] پر ہوسٹ کیا گیا۔ 2004ء میں اس کی ترقی روک دی گئی کیونکہ صرف بلینڈر اے پی آئی کو استعمال کرتے ہوئے اتنا بڑا پائیتھون اسکرپٹ لکھنا مشکل تھا۔ 2005ء میں میک ہیومن کو بلینڈر سے باہر منتقل کر کے، SourceForge پر ہوسٹ کیا گیا اور سی میں نئے سرے سے دوبارہ لکھا گیا۔ اس مقام پر ورثزن کی گنتی دوبارہ صفر سے شروع ہوئی۔ اپنی ترقی کے آئندہ سالوں میں یہ سافٹ ویئر بتدریج سی سے سی پلس پلس پر تبدیل ہوتا گیا۔

گارکردگی کے لحاظ سے اسے بہتر بنانا اور دیکھ بال کرنا بہت پیچیدہ تھا لحاظہ 2009ء میں ٹیم نے (سی کے چوٹے سے مرکزے کے ساتھ) پائیتھون پروگرامنگ زبان پر واپس جانے اور میک ہیومن کو بطور ورثزن 1.0 پری-الفا شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ مستحکم ورثزن 1.0.0 مارچ 14، 2014ء کو جاری کیا گیا۔ قریب دو سال بعد 14 مئی 2016ء کو میک ہیومن 1.1.0 سائع ہوا۔ 5 مارچ 2017 کے مطابق حالیہ ورثزن 1.1.1 ہے۔

جون 2015ء میں پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے ایک کمیونٹی ویب گاہ بنائی گئی ہے۔[4]

مزید دیکھیے

ترمیم

بلینڈر سوفٹویئر

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.makehumancommunity.org/frontpage/makehuman_111_has_been_released.html MakeHuman 1.1.1 Release Announcement
  2. "The MakeHuman Application"۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جون 2016 
  3. Still online, but stopped in 2004: http://projects.blender.org/projects/makeh/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ projects.blender.org (Error: unknown archive URL)
  4. http://www.makehumancommunity.org/frontpage/welcome_to_the_new_community_site.html Welcome to the new Community Site