نئی نسلیں (جریدہ)

پاکستانی اردو جریدہ

نئی نسلیں کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک جدید وضع کا ادبی جریدہ تھا جس کا اجرا ستمبر 1978ء میں ہوا۔ اس جریدے کے مدیر ذکاء الرحمٰن اور مدیر معاون نگار یاسمین تھیں۔ سر ورق پر نجمی سورا کی ایک منی ایچر پینٹنگ شائع کی گئی تھی۔[1]

'
مدیرذکاء الرحمٰن
معاون مدیرنگار یاسمین
زمرہاردو ادب
تاسیس1978ء
پہلا شمارہستمبر، 1978ء
ملک پاکستان
مقام اشاعتکراچی
زباناردو

اس جریدے کے آغاز میں ذکاء الرحمٰن نے لکھا تھا:

نئی نسلیں محض ایک ادبی جریدہ نہیں، اس کی پشت پر نظریے اور عملیے سے تشکیل پائی ہوئی ایک پوری مابعد الطبعیات موجود ہے، اس کو میں اپنی ادبی مابعد الطبعیات کہتا ہوں۔ مجھے ادبی افلاطون ہونے کا نہ دعویٰ ہے نہ شوق۔ میرا معاملہ صرف اتنا ہے کہ کبھی بھی ادب اور زندگی کو دو الگ الگ خانوں میں نہیں بانٹ سکا۔ ادب میرے لیے زندگی ہے اور زندگی ادب۔ میں نے ادب میں جو کچھ کیا ہے اس بارے میں خود سے سوال بھی کئے ہیں اور ان سوالوں کے جواب بھی تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ میری ادبی مابعد الطبعیات اسی کوشش کا حاصل ہے۔[1]

نئی نسلیں نے ادب کو لکھنے والوں کی ایک کھیپ سے متعارف کروایا۔ یہ پرچہ ادب اور فن کا خوبصورت امتزاج پیش کرتا تھااور ذہن کو نئے خطوط پر منقلب کرنے کی سعی کرتا رہا۔ لیکن اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکا اور چند اشاعتوں کے بعد ہی معدوم ہو گیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ص 467، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء