نادر شاہ کی سندھ کی مہم

نادر شاہ کی سندھ کی مہم (1740ء) شمالی ہند میں نادر شاہ کی آخری مہمات میں سے ایک ہے۔ اِس جنگی مہم میں نادر شاہ کی فتح ہونے سے مغلیہ سلطنت کا صوبہ سندھ نادر شاہ کے مقبوضات کا حصہ بن گیا۔ نادر شاہ کے دہلی پر حملہ 1739ء کے بعد یہ سب سے بڑی جنگی مہم تھی جس سے مغلیہ سلطنت کو نقصان پہنچا۔

نادر شاہی مہمات
سلسلہ نادر شاہی مہمات، نادر شاہ کا مغلیہ سلطنت پر حملہ
Rani Kot48a
تاریخآغاز ماہِ جولائی 1739ء– اواخر ماہِ فروری 1740ء
(8 مہینے)
مقامسندھ، سلسلہ کوہ ہندوکش
نتیجہ نادر شاہ کی افواج کی فتح
سرحدی
تبدیلیاں
سلطنت افشار خاندان میں سندھ کا علاقہ بھی شامل ہو گیا جو مغلیہ سلطنت کا حصہ تھا۔
مُحارِب
خاندان افشار صوبیدار سندھ
کمان دار اور رہنما
نادر شاہ میاں سرفراز کلہوڑو
طاقت
نامعلوم نامعلوم

نادر شاہ کی سندھ پر جنگی مہم

ترمیم

نادر شاہ 2 مہینوں کی قلیل مدت میں سلسلہ کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے کے تقریباً 1,700 کلومیٹر کی مسافت کو عبور کرتے ہوئے شمالی ہند سے ایران جاتے ہوئے وسطی پنجاب آ پہنچا۔ سندھ پر اُس وقت مغل صوبیدار میاں سرفراز کلہوڑو (خدایار خان) کی حکومت قائم تھی۔ وہ نادر شاہ کی تیز رفتاری کے سبب اِس حملے کو روکنے کے کوئی اقدامات نہ کرسکا اور بغیر کسی جنگی حکمت عملی کو اپنائے نادر شاہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ اِس دوران نادر شاہ نے سرکاری خزانے سمیت میاں سرفراز کلہوڑو (خدایار خان) کی بھی تمام دولت قبضے میں لے لی۔ اِس حملے کے بعد نادر شاہ نے دوبارہ میاں سرفراز کلہوڑو (خدایار خان) کو حاکم سندھ مقرر کر دیا۔

حوالہ جات

ترمیم

مزید پڑھیے

ترمیم