ناصر الدین نصرت شاہ ( (بنگالی: নাসিরউদ্দিন নুসরত শাহ)، فارسی: ناصر الدین نصرت شاه، وفات: 1533 ) 1519 سے 1533 میں اپنے قتل تک بنگال کے سلطان تھے۔ [1] اپنے والد کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے، وہ حسین شاہی خاندان کے دوسرے فرماں روا تھے۔ تاہم ایک طرف ان کو 1526 تک انھیں گھاگھرا کی جنگ میں مغلوں کے عروج کا سامنا تھا تو دوسری طرف اہوم بادشاہت سے مقابلہ کرنا پڑا۔ ہاتھوں اس کا الٹا بھی سامنا کرنا پڑا۔ علاؤالدین حسین شاہ اور نصرت شاہ کے دور کو عام طور پر سلطنت بنگال کا "سنہری دور" کہا جاتا ہے۔