نامہ حیات
نامہ حیات (انگریزی: Biodata) ایک شخص کی زندگی کے نمایاں پہلو جس سیاق و سباق میں مطلوب ہیں، ان کی مکمل تفصیلات فراہم کرتا ہے۔ یہ سیاق و سباق مختلف صورت حال میں الگ ہو سکتے ہیں۔ مثلًا ایک شخص ان صورتوں میں اپنے نامہ حیات کو تیار کر سکتا ہے:
- (1) اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے
- (2) ملازمت کے لیے
- (3) اپنی خدمات والے ادارے میں عہدے کی ترقی کے لیے
- (4) شادی بیاہ کے لیے
ان میں اول الذکر صورت حال ایک شخص اپنی سابقہ تعلیمی اسناد، تجربے یا تربیت اور نیز اس کی بنیاد پر کیسے وہ کسی ڈگری یا مخصوص تعلیم کے لیے موزوں ہے، اس کا بیان ہوتا ہے۔
ملازمت کے لیے تیار کردہ نامہ حیات میں اولًا وہ عہدہ لکھا جاتا ہے جس کے لیے یہ تیار کیا گیا ہے۔ اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ تعلیمی اسناد، سابقہ اور موجودہ ملازمت کی تفصیلات اس طرح سے بیان کیے جائیں کہ امید وار ادارے کے لیے اصح ثابت ہو۔ اس طرح کے نامہ حیات میں ایک بات اور بھی دیکھی جاتی ہے کہ ایک ہی شخص جب ایک زیادہ عہدوں یا اداروں میں درخواست دیتا ہے تو نفصیلات کی ترتیب اور شامل ذیلی تفصیلات میں فرق ہوتا ہے۔
ترقی عہدہ کے لیے تیار کردہ نامہ حیات اسی ادارے میں سونپا جاتا ہے جہاں کوئی شخص کام کر رہا ہوتا ہے۔ اس میں عمومی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ایک شخص کی جملہ ذمے داریاں اور اپنے کام کی سرگرمیوں میں کامیابیاں درج ہوتی ہیں۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ کس طرح سے یہ شخص اور اعلٰی عہدے کے لیے موزوں ہے۔
شادی بیاہ کے لیے نامہ حیات کی نوعیت ان سب سے الگ ہوتی ہے۔ یہ دستاویز بہت مختصر ہوتا ہے۔ تعلیمی اسناد، رشتے داروں کے نام، شخصی تفصیلات اور موجودہ ملازمت اور آمدنی کے ذرائع اس میں درج ہوتے ہیں۔
ایک مختصر نامہ حیات
ترمیم- ڈاکٹر فالون کا نامہ حیات اس طرح سے ہے:
- 1817ء کلکتہ میں پیدا ہوئے۔
- 1837ء بنگال کے محکمۂ تعلیم میں ملازم ہوئے۔
- 1848ء ’طبقات شعرائے ہند‘ شائع کی۔
- 1858ء Law & Commercial Dictionary شائع کی۔
- 1864ء انسپکٹر آف اسکولز ، جرمنی سے ڈاکٹریٹ ۔
- 1875ء محکمہء تعلیم سے ریٹائرمنٹ، دہلی میں سکونت۔
- 1877ء ’ہندوستانی محاورے اور کہاوتیں‘ مرتّب کی۔
- 1879ء ’ہندوستانی۔ انگریزی ڈ کشنری‘ شائع ہوئی۔
- 1880ء آبائی وطن انگلستان کو روانگی۔
- 1880ء (3 اکتوبر) انگلستان میں وفات پائی۔ [1]
یہ نامہ حیات اگر چیکہ مختصر ہے، تاہم دیگر کئی نامہ جات حیات کافی تفصیلی ہوتے ہیں اور ان کے پس پردہ کئی اور محرکات ہوتے ہیں، جیسے کہ ملازمت کا حصول یا اپنی زندگی کی جملہ کار کردگی اور تجربے کو ظاہر کرنا وغیرہ۔ ایک ہی شخص اپنی تفصیلات ایک سے زائد طریقے سے بیان کر سکتے ہے۔ اس کے لیے کچھ تجربے اور کچھ تفصیلات صرف ضرورت کے پیش نظر دی جاتی ہیں اور ان میں رد و بدل بھی کیا جاتا ہے۔