نجمہ حمید ( نجمہ حمید ؛ پ 18 مارچ 1944ء - م 2 دسمبر 2022ء) ایک پاکستانی سیاست دان تھیں جنھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کرتے ہوئے 2009ء سے 2021ء تک سینیٹ آف پاکستان کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

نجمہ حمید
معلومات شخصیت

وہ طاہرہ اورنگزیب کی بہن تھیں اور مریم اورنگزیب کی خالہ تھیں ۔

پیدائش

ترمیم

نجمہ حمید 18 مارچ 1944ء کو ملتان شہر میں سید محمد شاہ کے گھر پیدا ہوئیں۔سید محمد شاہ جنوبی پنجاب کے مشہور صنعت کار تھے ان کی جننگ فیکٹریاں تھیں 1947ء سے پہلے سید محمد شاہ ایک انگریز کی فیکٹری میں جنرل منیجر تھے ۔[1]

تعلیم

ترمیم

ملتان شہر کا ایک خاص تعلیمی ،روایتی اور روحانی ماحول ہے اس قدیمی شہر میں محمد شاہ کی اولاد زیر تعلیم رہی البتہ سید محمد شاہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو تین مہینے مری شفٹ کر دیا کرتے تھے،

سیاسی کیریئر

ترمیم

صوبائی اور قومی سیاست میں ان کا داخلہ 1985ء میں ہوا اس کے بعد وہ صوبائی اسمبلی کی رکن رہیں سماجی بہبود کی صوبائی وزیر بنیں، وفاق میں پارلیمان کا حصہ بنیں

نجمہ حمید 2009ء کے پاکستانی سینیٹ کے انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے،

نجمہ 2015ء کے پاکستانی سینیٹ کے انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر دوبارہ سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے ۔

وفات

ترمیم

نجمہ کا انتقال 2 دسمبر 2022ء کو 78 سال کی عمر میں ہوا۔[2]

  1. https://jang.com.pk/amp/1167296
  2. https://jang.com.pk/amp/1167296