ندیم احمد انجم
لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم پاک فوج میں تھری سٹار رینکنگ جنرل ہیں ۔ وہ آئی ایس آئی کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ اور آپ نے دسمبر 2020 میں کراچی کور کے کور کمانڈر کی خدمات بھی انجام دیں۔ [1][2][3] انھوں نے فرنٹیئر کور ، بلوچستان کے انسپکٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ [4][5][6] انھیں 6 اکتوبر 2021 کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا۔
ندیم احمد انجم | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
25ویں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی | |||||||
آغاز منصب 6 اکتوبر 2021 | |||||||
صدر | عارف علوی | ||||||
وزیر اعظم | عمران خان | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | فوجی افسر | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
وفاداری | پاکستان | ||||||
شاخ | پاکستان فوج | ||||||
کمانڈر | ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی (ڈی جی آئی ایس آئی) | ||||||
درستی - ترمیم |
لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا، لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ، سٹاف اور انسٹرکچرل عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
انھوں نے کمبائنڈ آرمرز سینٹر برطانیہ سے گریجویشن کی، لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے کنگز کالج لندن اور این ڈی یو سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، نئے ڈی جی آئی ایس آئی روایتی خطرات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم مغربی سرحد، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بلوچستان میں کمانڈ کر چکے ہیں، وہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آپریشن ضرب عضب کے دوران اس وقت کے قبائلی علاقے علاقے کُرم ایجنسی اور خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں، وہ ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے[7]
حوالہ جات
- ↑ "کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ"۔ urdu.geo.tv
- ↑ "کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی مزار قائد پر حاضری"۔ 6 ستمبر 2021۔ 05 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2021
- ↑ "کور کمانڈر کراچی کا سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ"۔ jang.com.pk
- ↑ "نئے ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی ایف سی بلوچستان کی تعیناتی -"۔ 14 دسمبر 2016۔ 05 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2021
- ↑ "لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج - حکومت بلوچستان سے ملاقات"
- ↑ "جوابی کارروائی میں 50افغان فوجی ہلاک ہوئے ،میجر جنرل ندیم"۔ اردو نیوز۔ 7 مئی 2017
- ↑ https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/622915
فوجی دفاتر | ||
---|---|---|
ماقبل | ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی | مابعد موجودہ
|