لفظ نرالا (تانیث: نرالی) اردو اور ہندی میں مستعمل ایک لفظ ہے۔ اس کے معانی شاذ و نادر، کم یاب، عجیب و غریب، مخصوص بالذات اور انوکھا ہیں۔

اس لفظ کا اسم نرالاپن ہے۔

چونکہ یہ لفظ دیدۂ عام سے ہٹ کر یا اپنے آپ میں منفرد، یگانۂ روزگار وغیرہ کی طرف اشارہ کرتا ہے، اس لیے کچھ لوگوں نے اسے اپنی پہچان کے لیے تخلص بھی بنا رکھا ہے۔

مشہور شخصیات

ترمیم
  • مظفر حسین زیدی 'نرالا' -- یہ پاکستان کے نامور فلمی اداکار تھے۔ وہ مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔
  • سوریاکانت ترپاٹھی 'نرالا' -- ہندی شاعری کے چھاياوادی دور کے چار بڑے ستونوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ وہ عصر حاضر کے دیگر شاعروں سے مختلف ہیں۔ انھوں نے شاعری میں تصور کا سہارا بہت کم لیا ہے اور حقیقت کو نمایاں رکھا ہے۔ وہ ہندی میں آزاد نظم کے موجد بھی مانے جاتے ہیں۔

  یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔