نصیر الاجتہادی
نامور شیعہ عالم دین، خطیب
علامہ نصیر الاجتہادی کا اصل نام سید نصیر حسین نقوی تھا اور وہ لکھنؤ میں برصغیر کے ممتاز علمی گھرانے خاندان اجتہاد میں 15 فروری 1931ء کو پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے جد علامہ سید احمد کو آیت اللہ العظمی اور مرجع وقت اخوند کاظم نے علامہ ہندی کے خطاب سے سرفراز کیا تھا۔ علامہ نصیرالاجتہادی کی پرورش بڑے علمی ماحول میں ہوئی۔ آپ مدرسۂ ناظمیہ لکھنؤ کے فارغ التحصیل تھے اور آپ نے مفتی اعظم ہند مفتی احمد علی، مولانا ایوب، مولانا ناظم حسین اور علامہ مرتضیٰ حسنین سے بھی فیض حاصل کیا تھا۔ علامہ نصیر الاجتہادی اتحاد بین المسلمین کے زبردست داعی تھے۔ آپ نے عربی کی کئی کتابوں کو اردو میں منتقل کیا جن میں نہج الفصاحۃ اور کتاب کربلا کے نام سرفہرست ہیں۔ آپ نے پاکستان ٹیلی وژن سے کئی برس تک مجالس سے شام غریباں سے خطاب کیا۔ 3 فروری 1990ء کو علامہ نصیرالاجتہادی کراچی میں وفات پا گئے اور کراچی ہی میں مسجد زین العابدین ، بفرزون کے احاطہ میں دفن کیے گئے،[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 01 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2020