نعیم احمد بلوچ
نعیم احمد بلوچ 6 نومبر 1961ء کو ضلع قصور کے ایک گاؤں رام تھمن میں پیدا ہوئے۔ اسلامیات میں ایم اے پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ 1980ء میں جاوید احمد غامدی سے متعارف ہوئے اور المورد کی ابتدائی کلاسوں میں باقاعدہ شریک رہے۔ جب ماہ نامہ اشراق کا اجرا ہوا تو ابتدا ہی سے اعزازی طور پر اس سے منسلک رہے۔ 1984ء میں صحافت سے پیشہ وارنہ زندگی کا آغاز کیا۔ مختلف اخبار و جرائد سے منسلک رہے۔ 1994ء کو تعبیر پبلیشرز کے نام سے ایک مکتبہ قائم کیا جس کے زیر اہتمام بچوں کے لیے ماہنامہ آنکھ مچولی کا اجرا کیا جو چار برس تک باقاعدگی سے شائع ہوتا رہا۔ 2004ء میں سپیریئر کالج سے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے سے استعفی دے کر المورد کے ساتھ باقاعدہ منسلک ہو گئے۔ آج کل المورد میں بطور اسسٹنٹ فیلو کام کرتے رہے ہیں۔
نعیم احمد بلوچ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1961ء (عمر 62–63 سال) ضلع قصور |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | بچوں کے مصنف ، مصنف ، مدیر اعلی |
درستی - ترمیم |
المورد کے تعاون سے قائم ہونے والی یہ سائیٹ بچوں اور نوجوانوں کو اردو میں ایسا لٹریچر فراہم کرتی ہے جو ان کے اندر مثبت انسانی اقدار کو فروغ دے۔ انھوں نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے 25 سے زائد کتب لکھی ہیں اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے نوجوانوں کے لیے بہترین ادیب برائے سال 1992ء کا ایوارڈ حاصل کیا۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد سے 1998ء سے ملکی سطح پر مقابلے میں ان کے مسودے کو پہلے انعام سے نوازا گیا۔ عام قارئین کے لیے بھی متعدد ادبی اور تاریخی موضوعات پر کتب لکھ چکے ہیں۔ اورگاہے گاہے اشراق میں مختلف موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔
کتابیں
ترمیم- قبول حق کے بعد (صحابہ کی داستان عزیمت)
- مکار دشمن
- اک غلط فہمی، ، (واقعہ شق القمر حصہ اول)
- حق کی تلاش، (واقعہ شق القمر حصہ دوم)
- اجالو کی منزل، (واقعہ شق القمر حصہ سوم)
- قصہ دو اونٹوں کا
- سنگین مذاق، (پہلے انسان کی کہانی حصہ اول)
- اور اندھیر چھٹ گئے، (پہلے انسان کی کہانی حصہ دوم)
- احساس کے آنسو، (قصہ یونس نبی)