نعیم بن مسعود
نعیم بن مسعود رضی اللہ عنہ صحابی رسول تھے۔اور غزوہ احزاب میں نمایاں کردار ادا کیا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 5ھ میں مشرف باسلام ہوئے ۔غزوہ احزاب سمیت تمام غزوات میں شرکت کی اور حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں وفات پائی ۔
نعیم بن مسعود | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 1 ہزاریہ |
تاریخ وفات | 7ویں صدی |
نسل | غطفان |
مذہب | الاسلام |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمنعیم نام،ابوسلمہ کنیت،نسب نامہ یہ ہے،نعیم بن مسعود بن عامربن انیف بن ثعلبہ ابن قنفذ بن حلاوہ بن سبیع بن بکر بن اشجع بن ریث بن عطفان غطفانی اسجعی۔ [1]
قبل اسلام
ترمیمنعیم غزوہ احزاب 5ھ میں اپنے قبیلہ کے ساتھ مسلمانوں کے مقابلہ کو نکلے تونعیم اس وقت آبائی مذہب پر تھے؛لیکن آنحضرت ﷺ سے قدیم شناسائی کی بنا پر ان کا دل اسلام سے متاثر تھا،غزوۂ احزاب میں یہ اثر پورے طور پر نمایاں ہو گیا۔ چنانچہ ایک دن کسی کو اطلاع دیے بغیر مغرب وعشا کے درمیان آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے،اس وقت آپ نماز میں مشغول تھے، اس سے فارغ ہونے کے بعد ان کو دیکھا، پوچھا کیسے آئے ہو، عرض کیا حلقہ بگوش ہونے آیا ہوں،جو خدمت میرے قابل ہو اس کے لیے حاضر ہوں،فرمایا اگر ان قبائل(احزاب کا اجتماع) کو کسی طرح ہٹا سکتے ہو تو ہٹانے کی کوشش کرو، گو عرب کے ٹڈی دل قبائل کا منتشر کرنا آسان نہ تھا،اس لیے نعیم نے ان میں پھوٹ ڈلوا دی، پہلے بنوقریظہ کے پاس گئے اور کہا قریش اور غطفان کا کوئی اعتبار نہیں،اگر موقع ملا تو وہ مسلمانوں سے لڑیں گے ورنہ واپس چلے جائیں گے،تم لوگوں کو ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ رہنا ہے،اس لیے تم درمیان میں پڑکر خواہ مخواہ کیوں جھگڑا خریدتے ہو، اگر تم کو قریش کا ساتھ ہی دینا ہے تو ان کے کچھ آدمی ضمانت کے طوپر اپنے یہاں رکھ لو کہ وہ کسی قسم کی بد عہدی نہ کرسکیں، ان لوگوں نے یہ مشورہ قبول کیا، اس کے بعد ابوسفیان کے پاس گئے اورکہا قریظہ مسلمانوں کے ساتھ کشیدگی پر بہت نادم ہیں اوران سے از سر نو تعلقات خوشگوار بنانا چاہتے ہیں؛چنانچہ انھوں نے محمد ﷺ کے پاس کہلا بھیجا ہے کہ ہم قریش اور غطفان کے ستر آدمی عنقریب تمھارے پاس بھیجیں گے، تم ان کی گردن اڑاکر اپنا بدلہ لینا اوران دونوں کے ہٹانے میں بھی ہم تمھارے معاون و مددگار رہیں گے،اس لیے میرا دوستانہ مشورہ ہے کہ تم ان کے دام فریب میں نہ آؤ اگر وہ ضمانت وغیرہ میں کچھ آدمی مانگیں تو ہر گز نہ دو، اس کے بعد اپنے قبیلہ غطفان کو بھی یہی مشوردیا، یہ خود اس قبیلہ کے آدمی تھے،اس لیے سب نے متفقہ ان کی تائید کی۔ اس کے بعد بنو قریظہ نے ابوسفیان کے پاس آدمی بھیجا کہ ہم کو خطرہ ہے کہ تم لوگ ہم کو چھوڑ کر محمد کا ساتھ دوگے، اس لیے ہم اس وقت محمد ﷺ سے لڑنے میں تمھارا ساتھ نہیں دے سکتے جب تک ہمارے اطمینان کے لیے ستر آدمی ضمانت کے طور پر ہمارے یہاں نہ بھیج دو ابوسفیان نے کہا نعیم کا کہنا سچ تھا، اس کے بعد غطفان کے پاس بھی یہی پیام بھیجا؛لیکن سب نے آدمی دینے سے انکار کر دیا اورکہا ہم آدمی تو نہیں دے سکتے اگر تم کو یقین نہیں ہے تو ہم سے الگ ہو کر تم خود مسلمانوں سے مقابلہ کرو،یہودیوں نے کہا توراۃ کی قسم نعیم کا کہنا بالکل سچ تھا، غرض اس کے بعد کسی کو ایک دوسرے پراعتبار نہیں رہا اور آپس میں پھوٹ پڑ گئی۔ اتفاق سے اسی دوران میں ہوا کا ایسا طوفان آیا کہ خیموں کی طنا بیں اکھڑ کرگر گئیں اور چولھوں پر سے ہانڈیاں الٹ گئیں ،غرض کچھ نااتفاقی اور کچھ موسم کی خرابی کی وجہ سے سب نے اپنی اپنی راہ لی اورنعیم کی کارکردگی سے کفار کے بادل ہوا بن کر اڑ گئے۔[2] [3]
ہجرت
ترمیمحضرت نعیم بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوۂ احزاب کے بعد ہجرت کرکے مدینہ چلے گئے۔
غزوات
ترمیمغزوۂ احزاب کے بعد دوسرے غزوات میں بھی شریک ہوتے رہے غزوۂ تبوک میں اپنے قبیلہ کو ابھار کر لائے،پھر فتح مکہ کے لیے بنو اشجع کو آمادہ کرنے کے لیے گئے۔ [4][5]
وفات
ترمیموفات کے بارہ میں دو روایتیں ہیں ، ایک یہ کہ جنگ جمل میں کام آئے، دوسری یہ کہ اسی عہد میں وفات پائی۔ [6] [7]
فضل و کمال
ترمیمفضل و کمال کے اعتبار سے کوئی قابل ذکر مرتبہ نہ تھا،تاہم ان کے صاحبزادے سلمہ نے ان سے روایتیں کی ہیں۔ [8] [9][7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ص16 - كتاب السيرة النبوية راغب السرجاني - نعيم بن مسعود رضي الله عنه - المكتبة الشاملة"۔ المكتبة الشاملة۔ 18 أبريل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2022
- ↑ ابن سعد،جز4،ق2:20،21
- ↑ "نعيم بن مسعود الأشجعي .. صحابي جليل فرق شمل الأحزاب ورد كيدهم يوم الخندق .. الحرب خدعة"۔ amrkhaled.net۔ 18 أبريل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2022
- ↑ "حيلة-نعيم-بن-مسعود"۔ www.sahaba.rasoolona.com۔ 24 أكتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2022
- ↑ "إسلام ويب - البداية والنهاية - سنة خمس من الهجرة النبوية - غزوة الخندق - دعائه عليه السلام على الأحزاب- الجزء رقم6"۔ www.islamweb.net (بزبان عربی)۔ 12 نوفمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2022
- ↑ (استیعاب:1/312 واصابہ تذکرہ نعیم بن مسعود)
- ^ ا ب "نعيم بن مسعود الأشجعي"۔ www.sahaba.rasoolona.com۔ 22 ديسمبر 2017 میں «» %D8%A7%D9%84%D8%A3%D8%B1%D8%A8%D8%B9%D8%A9/%D9%86%D8%B9%D9%8A%D9%85-%D8%A8%D9%86-%D9%85%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%A3%D8%B4%D8%AC%D8%B9%D9%8A اصل تحقق من قيمة
|مسار=
(معاونت) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2022 - ↑ (تہذیب الکمال:403)
- ↑ "قصة الإسلام | نعيم بن مسعود"۔ islamstory.com (بزبان عربی)۔ 27 أبريل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2022