حیوانی نقل مکانی

(نقل مکانی سے رجوع مکرر)

حیاتی میکانیکات میں، حیوانی نقل مکانی (انگریزی: Animal Locomotion)، جانوروں یا حیوانوں کی نقل و حرکت کا مطالعہ ہے۔

ایک اُڑتی ہوئی شہد کی مکھی

نقل مکانی کے لیے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ رگڑ اور بعض اوقات کشش ثقل کو زیر کیا جاسکے۔

حوانات کا نقل مکانی کرنے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں خوراک، دشمن سے بچاؤ، شکار اور موسم وغیرہ شامل ہیں۔

جماعت بندی ترمیم

حیوانات کئی طریقوں سے نقل مکانی کرتے ہیں۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

تیرنا ترمیم

پانی میں حیوانات کی نقل مکانی قدرے مشکل ہوتی ہے کیونکہ پانی کا بہاؤ ہوا کی بنسبت زیادہ دباؤ ڈالتا ہے۔ تاہم، آبی جانوروں کی جسمانی ساخت اُن کو پانی میں نقل مکانی کرنے کے قابل بناتی ہے، جیسے مچھلی.

 
ایک پرندہ پرواز کے دوران

اُڑنا ترمیم

ہوا میں اُڑنے کے دوران سب سے بڑا مسئلہ کشش ثقل کا ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ کسی بھی جاندار کے لیے ناممکن ہے کہ اُس کی کثافت ہوا جتنی ہو جائے۔ اِس لیے، اُرنے والے جانور جیسے پرندوں کے لیے کافی اُٹھاؤ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اِس مقصد کے لیے پرندوں کے پَروں کی ساخت نہایت اہم ہوتی ہے۔ پَر ہوا کو نیچے کی طرف دھکیلتے ہیں اور پرندے کا جسم اُوپر کی طرف اُٹھتا جاتا ہے۔

زمینی نقل مکانی ترمیم

زمین پر رہنے والے جانور کئی طریقوں سے نقل مکانی کرتے ہیں، جیسے چلنا، دوڑنا، رینگنا اور اُچھل کُود وغیرہ۔ یہاں جمود جانوروں کو نقل مکانی کرنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم، جانوروں کا ڈھانچہ اُن کو نقل مکانی کرنے کے قابل بناتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

نگار خانہ ترمیم