عصر (نماز)
(نماز عصر سے رجوع مکرر)
عصر اسلام کی پانچ فرض نمازوں میں سے تیسری نماز ہے جو سہ پہر کے وقت ادا کی جاتی ہے۔
نماز عصر کا وقت
ترمیمنماز عصر کا وقت ظہر کا وقت ختم ہونے سے لے کر آفتاب کے ڈوبنے تک ہے بہتر یہ ہے کہ دھوپ کا رنگ زرد ہونے سے پہلے نماز ادا کرلی جائے کیونکہ دھوپ کے زرد ہونے پر وقت مکروہ ہو جاتا ہے اگرچہ نماز ہو جائے گی۔ اس لیے بلا کسی شرعی وجہ کے اتنی تاخیر کر کے مکروہ وقت میں نماز پڑھنا حرام ہے۔
رکعات
ترمیمعصر کی نماز میں آٹھ رکعات پڑھی جاتی ہیں۔
- سنت غیر مؤکدہ - 4
- فرض - 4