نندن کانن چڑیا گھر ((اڈیا: ନନ୍ଦନକାନନ ଜୀବ ଉଦ୍ୟାନ)‏) بھوبنیشور، اوڈیشا، بھارت میں 437-ہیکٹر (1,080-ایکڑ) رقبہ پر پھیلی ہوئی ایک چڑیا گھر اور نباتاتی باغ ہے۔ 1960ء میں قائم کیا گیا، اسے 1979ء میں عوام کے لیے کھول دیا گیا اور 2009ء میں چڑیا گھر اور آبی حوضوں کی عالمی ایسوسی ایشن (ڈبلیو اے زیڈ اے) میں شامل ہونے والا ہندوستان کا پہلا چڑیا گھر بن گیا۔ اس میں ایک نباتاتی باغ بھی ہے اور اس کے کچھ حصے کو پناہ گاہ (sanctuary) قرار دیا گیا ہے۔ نندن کانن، جس کا لفظی معنی ہے جنت کا باغ،[1] دار الحکومت بھوبنیشور کے قریب، چندکا جنگل کے ماحول میں واقع ہے اور اس میں 134-ایکڑ (54 ہیکٹر) کنجیا جھیل شامل ہے۔

نندن کانن چڑیا گھر
نندن کانن چڑیا گھر
تاریخ افتتاح29 دسمبر 1960ء[1]
مقامبارنگ، بھوبنیشور، اوڈیشا، بھارت
متناسقات20°24′00″N 85°48′53″E / 20.399965°N 85.814703°E / 20.399965; 85.814703
زمینی رقبہ437 ha (1,080 acre)[2]
تعداد حیوانات3517 (2019-03-31ء)[3]
تعداد انواع157 (2019ء)[3]
سالانہ زائرین3.2 ملین (اپریل 2018ء – مارچ 2019ء)[3]
رکنیتسی زیڈ اے،[4] ڈبلیو اے زیڈ اے،[5][6] ایس اے زیڈ اے آر سی
اہم نمائشWhite سفید سفاری باگھ، سفاری شیر، تتلی پارک، آرکڈ ہاؤس
موقع حبالہwww.nandankanan.org

2000ء میں (ساحلی اوڈیشا میں 1999ء کے عظیم طوفان سے ہونے والے نقصان کے بعد) ایک بڑی تبدیلی کی گئی تھی۔ ہر سال 2.6 ملین سے زیادہ زائرین (سیاح) نندن کانن کا دورہ کرتے ہیں۔[7]

نگار خانہ ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Nandankanan Zoo"۔ travelchacha.com۔ travelChaCha۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2011 
  2. "Nandankanan Biological Park"۔ zandavisitor.com۔ Zoo and Aquarium Visitor۔ 12 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2011 
  3. ^ ا ب پ "Nandankanan Zoo Annual Report 2018-19" (PDF)۔ 26 جنوری 2022 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2022 
  4. سانچہ:ZooOrg
  5. "Nandankanan now a member of world zoo body"۔ worldzootoday.com۔ World Zoo Today۔ 4 July 2009۔ 10 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2011 
  6. سانچہ:ZooOrg
  7. "Nandankanan - Annual Report - 2019-20" (PDF)۔ nandankanan.org۔ صفحہ: 19۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2021 










بیرونی روابط ترمیم