دریائی گھوڑا
دریائی گھوڑا (انگریزی نام:Hippopotamus)ہاتھی اور گینڈے کے قبیل کا نہایت جسیم و تنومند افریقی پستانیہ ہے۔
یہ پانی اور خشکی دونوں جگہوں پر رہ سکتاہے۔ زیادہ تر افریقا کے دریاؤں اور جھیلوں میں 5 تا 30 کے جھنڈ میں رہتا ہے۔ دن کی روشنی میں یہ تھنڈے مقام پر رہنا پسند کرتے ہیں، اس لیے زیادہ تر دن میں یہ پانی یا کیچڑ میں وقت گزارتے ہیں۔ ان کی پیدائش و پرورش پانی میں ہی ہوتی ہے۔ نر گھوڑے کی عملداری ہوتی ہے۔ دریائی گھوڑا جسیم جانور ہے۔ یہ نباتات خور جانور ہے جو اپنے بچوں کو دودھ پلاتا ہے۔ یہ افریقہ کے گرد و نواح میں پایا جاتا ہے۔ اس کی صرف دو اقسام پائی جاتی ہیں جو Hippopotamidae خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ہاتھی کے بعد دریائی گھوڑا جسامت کے اعتبار سے دوسرا بڑا جانور ہے جو دودھ پلانے والا جانور ہے۔ اس کا قد ہاتھی سے پست اور گینڈے سے بلند ہوتا ہے۔ دریائی گھوڑا اپنی قوی ہیکل جسامت ‘ خندقی دہانہ‘ نمایاں چار لمبے دانتوں کی بناوٹ، تقریباً بغیر بالوں والی جلد اور چھوٹی اور مضبوط ٹانگوں کے باعث پہچانا جاتا ہے۔ دریائی گھوڑا زیادہ تر پانی میں رہتا ہے۔ دریا ‘ ندی اور جھیلیں اس کی آماجگاہ ہیں۔ دن کے اوقات میں یہ پانی یا گاد میں کھڑا رہتا ہے۔ افزائش نسل پانی کے اندر ہی ہوتی ہے۔ شام کے اوقات میں یہ پانی سے نکل کر گھاس چرتے ہیں۔ دریائی گھوڑے پانی میں آرام کرتے ہیں تو ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں لیکن چراگاہ میں یہ الگ الگ رہتے ہیں۔ دریائی گھوڑا خشکی کا جانور نہیں ہے۔
ان کے دانت بہت تیز ہوتے ہیں اور یہ انسانوں کو ان دانتوں سے قتل کر سکتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر دریائی گھوڑا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |