نوابزادہ سید شمس حیدر
نوابزادہ سید شمس حیدر (پیدائش 23 دسمبر 1957) ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ جہلم سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے سابق رکن ہے۔ وہ نوابزادہ سید مقبول احمد کے صاحبزادے ہیں۔ انھوں نے 1981 میں ایف سی کالج سے گریجویشن کیا اور 1983 میں بی بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا تعلق پنجاب کے ایک ممتاز مذہبی و سیاسی خاندان سے ہے۔ ان کے دادا نواب سر سید مہر شاہ اور ان کے نواسے راجا غضنفر علی خان پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ ان کے قریبی رشتہ دار بھی قومی اور صوبائی قانون ساز اداروں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انھوں نے سات سال ممبر ضلع کونسل جہلم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1993-96 اور 1997-99 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی رہے۔ اور 1997-99 کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ عام انتخابات 2008 میں تیسری بار پنجاب اسمبلی میں واپس آئے ہیں۔ [1]
نوابزادہ سید شمس حیدر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 دسمبر 1957ء (67 سال) جہلم |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |