نواں کوٹ (انگریزی: Nawankot) پاکستان کا ایک آباد مقام جو تحصیل خانپورضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل خانپورکی ایک یونین کونسل بھی ہے۔[1]


نواں کوٹ
قصبہ ،یونین کونسل
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع رحیم یار خان
تحصیلتحصیل خانپور
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

(شہر نواں کوٹ ایک درمیانی درجے کا شہر ہے لیکن اگر اس کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو یہ بہت ہی اہم اور علمی و ادبی علما اولیاء کا مسکن رہا ہے۔یہ وہ شہر ہے جس میں غزالی زماں سید احمد سعید کاظمی رحمةاللہ علیہ تشریف لایا کرتے تھے۔

«تعلیمی ادارے» نواں کوٹ میں ایک قدیم علمی و روحانی درسگاہ بھی موجود ہے جس کا نام مدرسہ عربیہ قادریہ فیض المعارف ہے۔اس درسگاہ میں فی سبیل اللہ مسلمانوں کےبچوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔اور اس درسگاہ سے فارغ التحصیل کئی حفاظ منصب امامت پر فائز ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً سن 2011 میں دعوت اسلامی کے تحت ایک وسیع زمین خرید کر فیضان مدینہ تعمیر کیا گیا یہ مرکز یونین کونسل کے عقب میں واقع ہے۔ابھی تک یہ زیر تعمیر ہے۔ نواں کوٹ شہر میں تیسری عظیم علمی درسگاہ جامعہ فریدیہ چشتیہ ہے جس کے لحاظ سے مولانا مفتی عبدالرسول قابل ذکر ہیں آپ ایک عرصے سے اس میں فی سبیل للہ تعلیم دیتے اور طلبہ کی رہائش کا فری انتظام کرتے ہیں۔

«مزارات اولیاء»

شہر نواں کوٹ میں کئی اولیاء کرام کے مزارات بھی ہیں جو ہمارے لیےباعث برکت ہیں جن میں سے ایک بزرگ جن کا نام حضرت قبلہ قاضی طاہر شہد ہے ان کا مزار مبارک بھی موجود ہے یہاں لاکھوں لوگوں کی مشکلات دور ہوتی ہیں یہاں پر لوگ منت مان کر جاتے ہیں اور جب منت پوری ہو جاتی ہے تو شکرانے کےلیے لنگر لے کر آتے ہیں اور تقسیم کرتے ہیں ان بزرگ کی بہت ہی اعلی شان ہے ان کی مزار پر پیر کے دن لوگ زیادہ آتے ہیں انکا عرس مبارک ہر سال شعبان کے مہینہ میں کیا جاتا ہے جس میں اس علاقے کے رہائشی لوگ ایصال ثواب اور لنگر کا انتظام خوش دلی سے کرتے ہیں)


مزید دیکھیےترميم

حوالہ جاتترميم