سید نورالحسنین نقشبندی قلمی نام نور الحسنین صوبہ مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔آپ بھارت کے مشہور افسانہ نگاروں میں شمار ہوتے ہیں۔آپ کی ولادت 19 مارچ 1950 ء کو اورنگ آباد دکن میں ہوئی۔آپ کے والد کا نام سید نور الوحید نقشبندی اوروالدہ کا نام غوثیہ بیگم تھا۔[1]

نور الحسنین
پیدائشسید نور الحسنین نقشبندی
Error: Need valid birth date: year, month, day
اورنگ آباد، مہاراشٹر
پیشہآل انڈیا ریڈیو اورنگ آباد
قومیتبھارتی
تعلیمایم۔اے اردو(میرٹ)
اہم اعزازاتاترپردیش اردو اکادمی ،مہاراشڑا اردو ساہتیہ اکادمی انعامات
اولاد4
ویب سائٹ
Facebook Page]

حالات

ترمیم

سید نورالحسنین کا تعلق ایک متوسط خاندان سے ہیں۔آپ کے والد آصف شاہی سلطنت میں جاگیر دار تھے جبکہ آپ کی والدہ کا تعلق بھی ایک جاگیردار گھرانے سے تھا۔آپ کا نسبی تعلق مشہور بزرگ حضرت سید شاہ قمرالدین حسینی نقشبندی ؒ خانوادہ سے ہیں۔آپ نے ابتدائی تعلیم تعلقہ کنڑ ضلع اورنگ آباد کے مقامی مکتب سے حاصل کی بعد میں میٹرک تک کی تعلیم مولانا آزاد ہائی اسکول اورنگ آباد سے حاصل کی۔اور گریجویشن مولانا آزاد کالج و پنڈت نہرو کالج اورنگ آباد سے کیا۔آپ نے پوسٹ گریجویشن کی ڈگری مراٹھواڑہ یونی ورسٹی اورنگ آباد سے حاصل کی ۔ نورالحسنین نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بطور استاد معین العلوم ہائی اسکول اورنگ آباد میں کچھ سالوں تک تدرسی خدمات انجام دی۔[2]

ادبی خدمات

ترمیم

نورالحسنین بطور صحافی روزنامہ آج اور اورنگ آباد ٹائمز میں کئی سالون تک مزاحیہ کالم لکھتے رہے۔آپ آل انڈیا ریڈیو اورنگ آباد میں سینئر اناونسر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ۔ جہاں آپ نے کئی ریڈیو ایپی سوڈ کو لکھا اور پروڈیوز کرنے کے ساتھ ساتھ کرداروں کی صداکاری بھی کی۔نور الحسنین کو شروع سے ہی اردو ادب سے لگاؤ رہا آپ کی پہلی کہانی کی اشاعت آپ کے بچپن میں ہوئی جب آپ درجہ سات کے طالب علم تھے۔اور ساتھ ہی ساتھ آپ کا پہلا افسانہ ’’کالے ہاتھ ‘‘ ماہنامہ بانو ،دہلی میں شائع ہوا۔اب تک آپ کے افسانوں کے چار مجموعہ منظر عام پر آچکے ہیں۔ جبکہ آپ کے تین ناول کے مجموعے ،تنقید ی مضامین کے چھ مجموعے منظر عام پر آئے۔اس کے دیگر بچوں کے لیے کئی کہانیوں ،ڈرموں لکھے ہیں۔آپ سہ ماہی کتابی سلسلسہ دل رس کے مدیر بھی ہیں۔[3]

تصانیف

ترمیم

نورالحسنین نے متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں۔ جن کے نام اس طرح ہیں۔[4]

  • سمٹتے دائرے (افسانے ) مطبوعہ 1985ء
  • موررقص ا؎ورتماشائی(افسانے) مطبوعہ 1988ء
  • گڑھی میں اتری شام (افسانے) مطبوعہ 1999ء
  • فقط بیان (افسانے) مطبوعہ 2012ء
  • أہنکار (ناول) مطبوعہ 2005ء[5]
  • ایوانوں کے خوابیدہ چراغ (ناول) مطبوعہ 2013 [6]
  • چاند ہم سے باتیں کرتاہے (ناول) مطبوعہ 2015ء[7]
  • نیا افسانہ۔نئے نام (تنقیدی مضامین کا مجموعہ) مطبوعہ 2015ء
  • نیا افسانہ۔نئے نام جلد دوم (تنقیدی مضامین کا مجموعہ) مطبوعہ 2015ء
  • خوش بیانیاں (خاکے) مطبوعہ 2003ء
  • انسان امر ہے (استیج ڈراما ، ریڈیائی ڈراما اور فیچرز ) مطبوعہ 2009ء
  • اقبال متین سے انسیت(شخصیت اور فن) مطبوعہ 2012ء
  • فلم فہمی(یشونت راؤ چوہان اوپن یونی ورسٹی کے لیے نصابی کتاب)
  • گڈومیاں (کہانیاں) مطبوعہ 1988ء
  • چوتھا شہزادہ (کہانیاں ) مطبوعہ2009ء
  • حضور کا اقبال بلند رہے (ڈرامے ) مطبوعہ 2008ء
  • انڈو ایران کلچرل سوسائٹی اورنگ آباد کے لیے مجاہدین آزادی اور ان کی حیات پر ایک مجلہ

انعامات

ترمیم

مہاراشڑا اردو ساہتیہ اکادمی سے کئی کتابوں پر انعام حاصل ہوئے۔اس کے علاوہ مہاراشڑا اردو ساہتیہ اکادمی سے اسٹیٹ لیول کا انعام ’’شاہ سراج اورنگ آبادی‘‘ بھی حاصل ہوا۔اترپردیش اردو اکادمی سے تین مرتبہ فکشن کا بڑا ایوارڈ اور ایک مرتبہ افسانہ ’سمٹتے دائرے‘‘پر انعام حاصل ہوا۔اس کے علاوہ کئی انعامات حاصل ہوئے۔اس کے علاوہ آپ کے کئی ناول اور افسانوں پر علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی اور سینٹرل یونی ورسٹی حیدرآباد ،ڈاکٹر بھیم صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ ہونی ورسٹی سمیت کئی جامعات کے طلبہ نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہیں۔۔[8]

نورالحسنین کے بارے میں چند مشاہیر کی آراء

ترمیم

مشہور مصنف نیر مسعودصاحب لکھتے ہیں

آپ کو کہانی بیان کرنے کا سلیقہ ہے۔جو افسوس ہے کہ اب ہمارے افسانوں میں کمیاب ہے۔

[9]

ڈاکٹر قمر رئیس، دہلی آپ کے بارے میں کہتے ہیں : آپ کے فنی روئیے میں خاصی تازگی اور تہ داری ہے اور بڑی بات یہ ہے کہ آپ ہم عصر زندگی کے جلتے ہوئے مسائل سے منحرف نہیں ہیں۔[10]

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. عالم گیر ادب جنوری 2018ء
  2. عالم گیر ادب جنوری 2018ء
  3. عالم گیر ادب جنوری 2018ء
  4. عالم گیر ادب جنوری 2018ء
  5. https://www.rekhta.org/ebooks/aahankar-noor-ul-hasnain-ebooks/
  6. https://www.rekhta.org/ebooks/aiwanon-ke-khwabeeda-charagh-nurul-hasnain-ebooks/
  7. https://www.rekhta.org/ebooks/chand-ham-se-batein-karta-hai-noor-ul-hasnain-ebooks/
  8. عالم گیر ادب جنوری 2018ء
  9. http://avadhnama.com/noor-ul-hasan-ki-afsana-nigari-by-mohd-aleem/[مردہ ربط]
  10. http://avadhnama.com/noor-ul-hasan-ki-afsana-nigari-by-mohd-aleem/[مردہ ربط]