نور الحق ملکزئی (پیدائش:2 اپریل 1993ء) ایک افغان کرکٹ کھلاڑی ہے۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں جو لیگ بریک گیند کرتے ہیں۔

نور الحق
ذاتی معلومات
مکمل نامنور الحق ملکزئی
پیدائش (1993-04-02) 2 اپریل 1993 (عمر 31 برس)
صوبہ لغمان, افغانستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیلیگ بریک، گوگلی گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 20)17 اگست 2010  بمقابلہ  سکاٹ لینڈ
آخری ایک روزہ11 اکتوبر 2010  بمقابلہ  کینیا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ لسٹ اے
میچ 2 4
رنز بنائے 12 104
بیٹنگ اوسط 6.00 26.00
100s/50s –/– –/–
ٹاپ اسکور 12 69
گیندیں کرائیں 6
وکٹ 0
بولنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 1 /– 1/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 1 اکتوبر 2010

کیریئر ترمیم

نور نے عمر گروپ کرکٹ میں افغانستان کی نمائندگی کرنا شروع کی جس کا اختتام افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ میں پہلی بار نیوزی لینڈ میں 2010ء کے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کیا۔ اس کے بعد 2009ء کے کامیاب آِئی سی سی انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر میں اس نے 54 کی بیٹنگ اوسط سے 216 رنز بنائے۔ سینئر ٹیم کے لیے ان کا ڈیبیو بحرین کے خلاف 2008ء ایشین کرکٹ کونسل ٹرافی ایلیٹ میں ہوا تھا۔ [1] لسٹ-اے کرکٹ میں ان کا ڈیبیو بھی 2010ء میں افغانستان کے اسکاٹ لینڈ کے دورے کے دوران سکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ہوا تھا۔ [2] [3] میچ کے دوران انھوں نے 12 رنز بنائے۔ افغان مقامی کرکٹ میں وہ صوبہ کابل کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس نے 11 ستمبر 2017ء کو 2017ء شپگیزہ کرکٹ لیگ میں آمو شارکس کے لیے ٹوئنٹی20 کرکٹ ڈیبیو کیا۔ [4]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Other matches played by Noor-ul-Haq"۔ 05 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2017 
  2. List-A Matches played by Noor-ul-Haq
  3. "One-Day International Matches played by Noor-ul-Haq"۔ 05 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2017 
  4. "2nd Match, Shpageeza Cricket League at Kabul, Sep 11 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2017