نور محمد جھنجھانوی

بھارت کے سنی علمائے دین
(نور محمد جھجھانوی سے رجوع مکرر)

میاں جی نور محمد جھجھانوی[1]

حلیہ مبارک

ترمیم

پستہ قد، نحیف الجثہ، گندمی رنگ، اوسط درجہ کی آنکھ، لباس نیلا تہبند، گیروا کرتا، دوپلی ٹوپی۔

ولادت و نسب

ترمیم

شیخ المُشائخ ،حضرت میاں جی نُور مُحمد جھنجھانویؒ، کے والد گرامی سیدجمال مُحمد تھے۔ آپ نجیب الطرفین اور علوی ہیں۔41 ویں پشت پر آپ کا نسب حضرت علی مرتضی ؓ سے جا ملتا ہے۔ آپ کی نویں پُشت میں حضرت شاہ عبد الرزاق صاحب اپنے زمانے کے جیّد عُلماء اور اکابرین صوفیہ سلسلہ قادریہ میں سے ہیں وطن مولد جھنجھانہ ضلع شاملی ہے۔ سنِ ولادت 1201 ھ بمطابق 1786ُ ء ہے

تعلیم

ترمیم

آپ اگرچہ فارغ التحصیل عالم نہ تھے تا ہم دینی معلُومات اور فارسی زُبان پر آپکو کافی عبُور تھا۔ دستُور کے مُطابق پہلے قُرانِ مجید حِفظ کیا، پھر عربی اور فارسی دہلی کے مشہُور مدرسہ رحیمہ میں پڑھی، دہلی میں تاریخی مسجد زینت المساجد کے پاس پیپل والی مسجد میں قیام تھا۔

تدریس

ترمیم

حسن پوری لوہاری، ضلع مظفر نگر میں مولانا صادق صاحب کے مدرسہ میں تعلیمی خدمات انجام دیں، قرآن اور فارسی پڑھاتے تھے۔

بیعت

ترمیم

اولا شاہ احسان علی پٹنی سے بیعت تھے، شاہ احسان علی شیخ فرید الدین گنج شکر ؒ کی اولاد میں سے تھے۔ ان کے بعد مشہور بزرگ چشی صابری قادری بزرگ شاہ عبد الرحیم ولایتی ؒ سے بیعت ہوئے۔ انھوں نے اپنی طرف سے خلافت سے نوازا۔ اور اپنی خصوصی نگرانی میں شید احمد شہید ؒ سے بیعت جہاد بھی کروائی۔

اپنی ذات کو مخفی رکھنے اور یاد الہی میں مشغول رہنے کو ترجیح دیتے تھے۔ بڑے صاحب کرامات تھے۔

اتباع سنت

ترمیم

اتباع سنت میں کمال درجہ حاصل تھا۔ حتٰی کہ تیس ؔ30 سال تک تکبیر اولٰی فوت نہیں ہوئی۔ [2]

خلفاء

ترمیم
  1. حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ؒ، #حافظ ضامن شہید ،
  2. مولوی نظامت علی مراد آبادی، #شیخ محمد تھانوی وغیرہ آپ کے مشہور خلفاء ہیں۔ بالخصوص بنگلہ دیش، کلکتہ میں آپ کے بہت مرید و خلفاء ہیں۔

ساری زندگی اصلاح و ارشاد میں گُزاری۔

سلسلہ شیوخ

ترمیم

وفات

ترمیم

تقریباّ 59 سال تک عالمِ اسلام کو مُنوّر کرتے رہے۔ 4۔ رمضان المُبارک 1259 ھ بمطابق 1843ء جُمۃ المُبارک وِصال فرمایا۔

آپ کا مِزار جھنجھانہ، احاطہ امام سید محمُود شہید بزداری منبعء فیض بنا ہُوا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. کتاب: میاں جی نور محمد جھنجھانوی مصنف : نسیم احمد علوی ناشر : دارالتحقیق والاشاعت اردو بازار لاہور
  2. تاریخ مشائخ چشت, مصنف: شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمه الله ,http://www.elmedeen.com/read-book-5168#page-240&viewer-text آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ elmedeen.com (Error: unknown archive URL)
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

حجرہ مبارک

ترمیم

سرزمین ہندوستان پر واقع مشہور و معروف ضلع شاملی کے موضع لوہاری میں ہے ۔ یہاں آپ نے مستقل 32سال تک امامت و تدریس کے فرائض انجام دیے ۔ اس وقت بھی یہ حجرہ مبارک اسی طرح رحمتوں سے معمور رہتا ہے ۔