ڈاکٹر نور محمد منشی احمدآباد میں پیدا ہوئے۔ شہر احمدآباد ہی کے میونسپل کارپوریشن کے اردوپرائمری اسکول سے پرائمری اور انجمن اسلام ہائی اسکول سے ثانوی تعلیم حاصل کی۔ گجرات کالج سے اردو میں بی۔ اے۔ اور ایم۔ اے۔ کرنے کے بعد گجرات یونیورسٹی سے مختصر اردو افسانہ پر ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔ اور پھر گجرات کالج کے شعبہ اردو-فارسی میں اردو لکچرار کے عہدے پر فائز ہوئے۔ النبی الخاتم اور انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کے اثرات جیسی متعدد کتابوں کا گجراتی میں ترجمہ کیا۔ ان کے مضامین ماہنامہ گلبن میں شائع ہوتے رہے۔ موصوف نے اردو خاکہ نگاری کے موضوع پر گلبن کے ایک خصوصی شمارے کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔ بعد ازاں گجرات کالج سے گجرات یونیورسٹی کے اسکول آف لینگیجز کے شعبہ اردومیں آ پ کا تقرر ہوا۔ اس تقرری کے ایک ہی سال بعد غسل خانے میں پیر پھسل جانے کی بنا پر جواں سالی میں اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔مختصر اردو افسانہ