نوزاد خانم ( عثمانی ترکی زبان: نوزاد خانم ؛ 2 مارچ 1902ء - 23 جون 1992ء) عثمانی سلطان محمد ششم کی پانچویں بیوی تھیں ۔ [1]

نو زاد خانم
شریک حیاتمحمد سادس (شادی. 1921; وفات. 1926)
ذکی بے
نسلاس کے دوسرے شوہر سے:
صدیقہ سلجوق اوزغو
شعبان مصطفیٰ صفر اوغلو
مکمل نام
ترکی زبان: Nimet Nevzad Hanım
عثمانی ترکی زبان: نعمت نوزاد خانم
خاندانبارگو(پیدائشی)
خاندانِ آلِ عثمان (شادی سے)
والدشعبان آفندی
والدہخدیجہ خانم
پیدائشنعمت بارگو
2 مارچ 1902
حسین بے حویلی, وشنے زادہ, بیش کتاش, استنبول, سلطنت عثمانیہ
وفات23 جون 1992(1992-60-23) (عمر  90 سال)
گوکسو, استنبول, ترکی
تدفینکاراجا احمد قبرستان
مذہباسلام

ابتدائی زندگی

ترمیم

نوزاد خانم 2 مارچ 1902 ء کو سلطان محمد خامس کے معتمد حسین بے کی حویلی میں پیدا ہوئیں۔انکا پیدائشی نام نعمت بارگو تھا اور وہ البانوی خاندان بارگو سے تعلق رکھتی تھیں۔ اس کے والد شعبان افندی بارگو تھے ، جو محل کے باغبان تھے اور اس کی والدہ خدیجہ خانم تھیں۔ اس کی دو چھوٹی بہنیں ، امینہ خیریہ نسرین خانم (1905 - 1988) اور فاطمہ زہرہ نوزر خانم (پیدائش 1906) اور ایک چھوٹا بھائی ، صالح بے (پیدائش 1908) تھا۔ [2]

حسین بے کی اہلیہ ادا خانم ان کے والد کی بہن تھیں۔ 1913 میں ادا خانم کی درخواست پر، دمسان خانم (سلطان محمد خامس کی بیوی مہر انگیز قادین کی سالی ) نے نعمت اور اس کی بہن نسرین کو عثمانی حرم میں پیش کیا جہاں عثمانی روایات کے مطابق ان کا نام تبدیل کرکے نوزاد رکھ دیا گیا۔ [2]

اس کے بعد انھیں شہزادہ محمد ضیاء الدین [2] کے محل بھیجا گیا ، جہاں اس نے صفیہ انوار کی طالبہ شہزادیوں کی خدمت کی اور وہی کلاسز اور تربیت حاصل کی جو وہ حاصل کر رہی تھیں۔ 1918 میں محمد کی تخت نشینی کے بعد ، وہ کالفا (نائب نگرانِ حرم) بن گئیں اور ان کے محل چلی گئیں۔ [3]

پہلی شادی

ترمیم

نوزاد نے یکم ستمبر 1921 [1] [4] کو یلدز محل میں شادی کی ۔ انھیں "دوسری خوش قسمتی" کا خطاب دیا گیا۔ [5] محمد اکیاسٹھ سال کا تھا جبکہ نوزاد انیس سال کی تھی۔ [3] اس شادی کے بعد سلطان راشد کے بچوں اورمحمد کے اپنے کنبے کے درمیان پہلے سے موجود یخ بستہ تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے ۔ [3]

نوزاد بے اولاد رہی۔ [2] جب 1922 میں محمد کو معزول کیا گیا تو ، وہ اور ان کے کنبہ کے دیگر افراد فریہ محل میں قید کردئے گئے۔ جب مارچ 1924 میں شاہی خاندان کو جلاوطن کر دیا گیا تو وہ اپنی خالہ فاطمہ خانم کے ساتھ رہائش پزیر ہوگئیں۔ محمد کی مسلسل درخواستوں پر ، وہ مئی 1924 میں سان ریمو میں معزول سلطان کے پاس چلی گئیں۔ [1] [4] [2] یہاں وہ ولا میگنولیا میں مقیم رہے۔ کچھ مہینوں کے بعد اس کی بہن نسرین بھی سان ریمو میں اس کے پاس آگئیں۔ [2]

15 مئی 1926 کو وفات کے وقت نوزاد محمد کے ساتھ تھیں۔ [6] [7] سلطان کی بہن مدیحہ سلطان کے بیٹے سمیع بے نے نوزاد پر الزام لگایا اور اپنے چچا کے قتل ہونے کے امکان کا ظاہر کیا ۔ سمیع بے نے اس شک کا اظہار کیا کہ ان کی موت میں نوزاد بھی شامل تھی۔ اس نے اس سے پوچھ گچھ کی اور پھر سلطان کی الماریوں کے بعد اس کی ذاتی جائداد کو بھی سیل کر دیا۔ [7] محمد کی موت کے فوراً بعد ، نوزاد اپنی بہن کے ساتھ استنبول واپس آگئیں۔ [2]

دوسری شادی

ترمیم

1928 میں اس نے کپتان ضیا بے صفر اوغلو سے شادی کی ، [4] پھر اس نے اپنا نام نعمت صفر اوغلو رکھ لیا۔ اسی سال اس نے ایک لڑکی صدیقہ سلجوقی کو جنم دیا ، اس کے بعد 1931 میں ایک بیٹا شعبان مصطفیٰ پیدا ہوا۔ [2]

1937 میں ،نوزاد نے ”یلدز دان سان ریمو یا کے عنوان سے اپنی یاداشت شائع کی ۔ [3] یہ یادداشتیں ٹان اخبار میں شائع ہوئی تھیں اور اس سے سلطان محمد ششم کے بارے میں نہایت قابل ذکر معلومات حاصل ہوئیں۔ تاہم ، اس دور میں یاداشت کی درستی کے بارے میں کافی بات چیت کی گئی۔ [7]

وفات

ترمیم

نوزاد خانم کا انتقال نوے سال کی عمر میں ، 23 جون 1992 کو ، گوکسو ، استنبول میں واقع اپنی حویلی میں ہوا اور انھیں کاراجا احمد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ [2]

اعزاز

ترمیم
  •   اول درجاتی تمغا نشانِ شفقت (استنبول ، 4 ستمبر 1921) [8]

حوالہ جات

ترمیم
  • M. Çağatay Uluçay (2011)۔ Padişahların kadınları ve kızları۔ Ötüken۔ ISBN:978-9-754-37840-5
  • Harun Açba (2007)۔ Kadın efendiler: 1839-1924۔ Profil۔ ISBN:978-9-759-96109-1
  • Leyla Açba (2004)۔ Bir Çerkes prensesinin harem hatıraları۔ L & M۔ ISBN:978-9-756-49131-7
  • Necdet Sakaoğlu (2008)۔ Bu Mülkün Kadın Sultanları: Vâlide Sultanlar, Hâtunlar, Hasekiler, Kandınefendiler, Sultanefendiler۔ Oğlak Yayıncılık۔ ISBN:978-6-051-71079-2
  • The Concubine, the Princess, and the Teacher: Voices from the Ottoman Harem۔ University of Texas Press۔ 2010۔ ISBN:978-0-292-78335-5
  • Servet Yanatma (2007)۔ The Deaths and Funeral Ceremonies of Ottoman Sultans (From Sultan Mahmud II TO Sultan Mehmed VI Vahideddin)
  1. ^ ا ب پ Uluçay 2011
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح Açba 2007
  3. ^ ا ب پ ت Brookes 2010
  4. ^ ا ب پ Sakaoğlu 2008
  5. Rumeysa Aredba؛ Edadil Açba (2009)۔ Sultan Vahdeddin'in San Remo Günleri۔ Timaş Yayınları۔ ص 28۔ ISBN:978-9-752-63955-3
  6. Murat Bardakçı (2017)۔ Neslishah: The Last Ottoman Princess۔ Oxford University Press۔ ص 85–6۔ ISBN:978-9-774-16837-6
  7. ^ ا ب پ Yanatma 2007
  8. Açba 2004