نوشینہ شاہین مبارک (پیدائش 16 اکتوبر 1957) ایک برطانوی قدامت پسند سیاست دان ہیں۔ انھوں نے اسکاٹ لینڈ کے لیے 2017 سے 2020 تک یورپی پارلیمنٹ کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

نوشینہ مبارک
(انگریزی میں: Nosheena Mobarik, Baroness Mobarik ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
رکن ہاؤس آف لارڈ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
19 ستمبر 2014 
رکن یورپی پالیمان [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت مدت
8 ستمبر 2017  – 1 جولا‎ئی 2019 
حلقہ انتخاب سکاٹ لینڈ  
رکن یورپی پالیمان [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت مدت
2 جولا‎ئی 2019  – 31 جنوری 2020 
حلقہ انتخاب سکاٹ لینڈ  
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Nosheena Shaheen Mobarik ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 16 اکتوبر 1957ء (67 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مياں چنوں   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف سٹراتھکلائڈ
جامعہ ایڈنبرگ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان [3]،  کاروباری شخصیت [4]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 سی بی ای   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

نوشینہ مبارک پاکستان کے شہر میاں چنوں میں پیدا ہوئیں۔ وہ چھ سال کی عمر میں 1957 میں اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو منتقل ہو گئیں جہاں وہ 2021 تک مقیم ہیں۔

شاؤلینڈز اکیڈمی میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے بعد انھوں نے 1991 میں اسٹریتھ کلائڈ( Strathclyde ) یونیورسٹی سے تاریخ میں بی اے (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔

کیریئر ترمیم

کاروبار ترمیم

نوشینہ مبارک اور ان کے شوہر ڈاکٹر اقبال مبارک نے ایک آٹی کمپنی بھی شروع کی جس کا نام " ایم کمپیوٹر ٹیکنالوجیز" ہے، 1999 میں ایم کمپیوٹر ٹیکنالوجیز نے "بزنس اسٹارٹ اپ آف دی ایئر" کا ایوارڈ بھی جیتا۔

اس کے بعد 2005 میں انھیں اسکاٹ لینڈ کی کمپنی آف دی ایئر کا اعزاز بھی دیا گیا۔ اسی سال انھیں بزنس وومین آف دی ایئر بھی نامزد کیا گیا۔

انسان دوستی ترمیم

نوشینہ مبارک نے اپنی پوری زندگی میں انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے کئی سالوں سے وہ انسانی حقوق کے امور کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انھوں نے بوسنیا میں جنگ اور تنازعے کے اثرات دیکھنے کے لیے بذات خود بوسنیا کا سفر کیا اور برطانیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں شعور بیدار کرنے اور متاثرین کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے کام کیا۔

یورپی پارلیمنٹ کی ممبر ترمیم

ستمبر 2017 میں انھوں نے اسکاٹ لینڈ کے حلقہ انتخاب میں ایان ڈنکن کی جگہ کنزرویٹوایم ای پی کے طور پرسامنے آئیں[5] ۔ یورپی پارلیمنٹ میں انھوں نے میانمار میں روہنگیا کی حالت زار پر شعور اجاگر کرنے لیے کام کیا ، اس کے لیے انھوں نے اپریل 2018 میں بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپ کاکس بازار کا دورہ کیا۔

2019 کے یورپی پارلیمنٹ انتخابات میں بیرونس نوشینہ مبارک اسکاٹ لینڈ کی کنزرویٹو پارٹی کی فہرست میں صف اول کی امیدوار تھیں اور اسکاٹ لینڈ حلقہ انتخاب کے لیے منتخب ہونے والے چھ ارکان اسمبلی میں سے ایک تھیں [6]۔

انھوں نے 31 جنوری 2020 تک ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، یہ وہ وقت تھا جب بریگزٹ (برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا) کاعمل مکمل ہوا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. MEP directory ID: https://www.europarl.europa.eu/meps/en/189391
  2. UK Parliament ID: https://beta.parliament.uk/people/jDa9Devb
  3. MEP directory ID: https://www.europarl.europa.eu/meps/en/189391 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2022
  4. Companies House officer ID: https://find-and-update.company-information.service.gov.uk/officers/ulAfCVRse5RtyFTkVA2d4lzurrg/appointments — اخذ شدہ بتاریخ: 3 دسمبر 2020
  5. "Baroness to become new Scottish Conservative MEP"۔ BBC News۔ 6 September 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2017 
  6. "EU Elections 2019: SNP secures three seats as Labour vote collapses"۔ BBC News۔ 27 May 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2019