مياں چنوں
مياں چنوں پاکستان کا ایک شہر ہے جو صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں واقع ہے۔ یہ تحصیل میاں چنوں کا صدر مقام بھی ہے۔
مياں چنوں | |
---|---|
میاں چنوں، پنجاب، پاکستان | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | تحصیل میاں چنوں |
متناسقات | 30°26′23″N 72°21′16″E / 30.439722222222°N 72.354444444444°E |
آبادی | |
کل آبادی | 82586 (2017) |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1170486 |
درستی - ترمیم |
قومی شاہراہ (N-5) اس شہر کے درمیاں سے گزرتی ہے اور اس کو لاہور، اسلام آباد، پشاور، کراچی اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہروں سے ملاتی ہے۔
مياں چنوں ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلویز کی کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر مياں چنوں کے درمیان واقع ہے۔ یہاں تمام ایکسپريس ٹرینیں رکتی ہیں۔
بابا میاں چنوں کی وجہ سے یہ نام ملا، ان بزرگ کا مزار یہاں موجود ہے، 1918ء میں انگریز، بانیرجر نے نقشے کے تحت شہر کی بنیاد رکھی، غلہ منڈی، تعلیمی و طبی مراکز، فروٹ منڈی، پارک ،پبلک لائبریری مسجد، کلیسا اور گردوارہ سرکاری طور پر بنائے گئے، 1919ء میں یہ علاقہ نوٹیفائیڈ ایریا قرار دیا گیا، 1938ء میں ٹاؤن کمیٹی ، 1975ء میں میونسپل کمیٹی اور یکم جولائی 1985ء کو تحصیل کا درجہ ملا، شہر کی آبادی ایک لاکھ کے لگ بھگ ہے، لاہور سے 250 کلومیٹر، کراچی سے 1050 کلومیٹر اور خانیوال سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، پہلے یہ ملتان ضلع میں شامل تھا، انڈین ادیب خشونت سنگھ کا بچپن یہاں گذرا تھا، تحصیل میں 37 یونین کونسلیں ہیں جو زیادہ تر چکوک پر مشتمل ہیں۔ سادات ،گجر، ہراج ، سیال ، سنپال ، مغل ، مہر ، ارائیں، کھرل ، کاٹھیا ، راجپوت، جٹ (جوئیہ راجپوت ) وغیرہ قومیں یہاں آباد ہیں۔
گورنمنٹ کالج یہاں کا مشہور اور مقبول تعلیمی ادارے ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کالج، اسپائر کالج، سپیریئر کالج اور ایپکس بھی نمایاں ہیں۔ تعلیمی میدان میں مقابلہ کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کیپس کالج بھی جلد میدان میں آ رہا ہے۔
میاں چنوں تعلیم و صحت اور تعمیرات کے شعبے میں حالیہ برسوں میں کافی ترقی کر رہا ہے۔ میاں چنوں ای کامرس کی عالمی ویب گاہ ایمازون پر کام کے بارے بھی بہت مشہور ہے۔
مشہور شخصیات
ترمیم- غلام حیدر وائیں
- افتخار ٹھاکر
- مولانا طارق جمیل
- ارشد ندیم (نیزہ باز)
- ایوب اومایا
- پیر حیدر زمان قریشی
- پیر ظہور حسین قریشی
- رانا بابر حسین
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ مياں چنوں في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2024ء