نکولائی ایلیچ کاموف
نکولائی الیچ کاموف (روسی زبان: Никола́й Ильі́ч Ка́мов) 1 ستمبر 1902 تا 24 نومبر 1973 ایک سوویت ایرو اسپیس انجنیئر تھے جنھوں نے ہیلی کاپٹروں کے ڈیزائن میں ایک تاریخ رقم کی جو کاموف ڈیزائن بیورو کے بانی ہیں۔[1][2][3]
نکولائی کاموف | |
---|---|
تصویر | |
پیدائش | نکولائی ایلیچ کاموف 14 ستمبر 1902 ایرکتسک, ارکتسک گورنریٹ, سلطنت روس |
وفات | 24 November 1973 (aged 71) ماسکو, روسی سوویت وفاقی اشتراکی جمہوریہ, سوویت اتحاد |
شہریت | سوویت اتحاد |
پیشہ | |
آجر |
|
وجہِ شہرت | ہیلی کاپٹر ڈیزائنر، شعبہ ایرو اسپیس انجنیئرمیں سائنس دان ، کاموف ڈیزائن بیورو کے بانی (1940) |
خطاب | ڈاکٹر آف سائنس |
پیشرو | کوئی نہیں |
جانشین | میخیف سرگئی وکٹورووچ |
اعزازات | سوشلسٹ لیبر کا ہیرو
سوشلسٹ لیبر کا ہیرو سوویت اتحاد کا ریاستی انعام |
Signature | |
ابتدائی زندگی
ترمیمکاموف کا پیدائشی مقام ارکتسک، روس میں تھا۔ وہ ماسکو منتقل ہونے سے قبل آخری وقت تک ٹومسک ہی میں رہے۔
اعلی تعلیم
ترمیمانھوں نے 1923 میں ٹامسک پولی ٹیکنیک یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔[4]
تخلیقات
ترمیمکاموف نے دمتری پاولووچ گریگوروچ کے ساتھ مشترکہ کام کیا اور بعد میں TsAGI (Central Aerohydrodynamic Institute) کے لیے کام کیا۔سال 1940 میں ان کو نیا ہیلی کاپٹر OKB (Design Bureau) قائم کرنے کا کام دیا گیاجسے بعد میں ان کے نام پر منسلک کیا گیا۔[5]
میخائل مل
ترمیممیخائل مل نے TsAGI ادارے میں کام کرتے وقت یہیں پہ کاموف کے ساتھ بھی کام کیا تھا جو روس کے دوسرے مشہور ہیلی کاپٹر سیریز میل ایم آئی کے بانی ہیں ۔
یاداشت
ترمیمروس میں موجود جتنے بھی کاموف سیریز کے ہیلی کاپٹر ہیں سبھی کا نام ان کے نام سے موسوم کر دیا گیا، آج روس میں کاموف ایک ہیلی کاپٹروں کی برانڈ بن چکی ہے جو سولین اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے ہیلی کاپٹر بناتی ہے اور اس کے علاوہ بھی ان کی پروڈکٹس ہیں مگر یہ ہیلی کاپٹر بنانے کی وجہ سے ہی مشہور ہے۔
انتقال
ترمیم24 نومبر 1973 (عمر 71 سال) میں ان کا انتقال ہوا اور انھیں نووڈیویچی قبرستان، ماسکو میں دفن کیا گیا۔
مزید دیکھیے
ترمیماس برانڈ کے ہیلی کاپٹر یہ ہیں: