نکولائی الیکسوچ زبولوتسکی (روسی: Никола́й Алексе́евич Заболо́цкий)‏, نقل حرفی Nikolay Alexeyevich Zabolotsky (پیدائش: 7 مئی 1903ء - وفات: 14 اکتوبر 1958ء) ممتاز روسی شاعر، بچوں مصنف اور مترجم تھے۔

نکولائی زبولوتسکی
(روسی میں: Николай Алексеевич Заболоцкий ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (روسی میں: Николай Алексеевич Заболотский ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 24 اپریل 1903ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قازان [4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 اکتوبر 1958ء (55 سال)[6][1][7][8][9][10][11]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ماسکو [12][5]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت روس
روسی سوویت وفاقی اشتراکی جمہوریہ
سوویت اتحاد   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل روسی [13]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سوویت انجمن مصنفین   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ریاستی جامعہ سینٹ پٹیرزبرک   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر [10]،  مصنف ،  مترجم ،  بچوں کے مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان روسی [14]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی و تخلیقی دور

ترمیم

نکولائی زبولوتسکی کی پیدائش 7 مئی 1903ء روسی سلطنت کے علاقے کازان کے جوار میں دیہی معاشیات کے ماہر اور گاؤں کی معلمہ کے خاندان میں ہوئی۔ پندرہ سال کی عمر میں وہ اپنے والدین کے ساتھ شمالی شہر "اورژوم" (موجودہ کیروف اوبلاست) آ گئے۔ اوائل عمر ہی سے ادبی میلان کی بنا پر 1920ء مین زبولوتسکی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ماسکو آئے اور پھر پترو گراد (موجودہ سینٹ پیٹرزبرگ) چلے گئے جہاں انھوں نے 1925ء میں ادبی معلم کی اعلیٰ تعلیم مکمل کی۔[15]

تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد سرخ فوج میں طلب کیے جانے پر خدمت کی اور فوجی خدمت سے سبکدوش ہو کر انھوں نے خود کو پوری طرح ادبی تخلیق کے لیے وقف کر دیا۔ خلا کی تسخیر کے خیال سے متاثر ہوکر انھوں نے چوتھی دہائی کے شروع میں عظیم سائنس دان کنستنتین ایدواردووچ تسیالکوفسکی سے خط و کتابی کی۔ اسی زمانے میں ان کی نظموں کے مختصر سے مجموعے خانے کو نامواری حاصل ہوئی جو نو مشق شاعر کی تلاش و جستجو کی نمائندگی کرتا ہے۔ کچھ ہی دنوں میں زبولوتسکی روسی اور عالمی شعری ادب عالیہ کے پیرو اور نظم کے اہم استاد ہو گئے۔ انھوں نے طویل نظمیں کاشتکاری کی ظفرمندی، لادیئنیکوف اور بہت سی سلسلہ وار منظومات تخلیق کیں۔[16]۔

نکولائی زبولوتسکی 1938ء میں گرفتار ہوئے اور ساڑھے چھ سال جیل میں اور دو سال جلا وطنی میں گزارے۔ اپنے ان تجربات کو "میری جیل کی کہانی" (جو 1988ء تک شائع نہیں ہوئی) میں رقم کیا ہے۔[17] ان کی موت سے کچھ ہی دنوں پہلے ان کے کیے ہوئے جارجیائی کلاسیکی شاعری کے ترجموں کی دو جلدیں شائع ہوئیں۔ ان کے طباع جارجیائی شاعر شوتاروستاویلی کی شہرۂ آفاق رزمیہ نظم باگھ امبر دھاری سورما کے ترجمے کو مترجمانی استادی کا کمال تسلیم کیا جاتا ہے۔[16]

تخلیقات

ترمیم

مجموعہ شاعری

ترمیم
  • خانے

نظمیں

ترمیم
  • کاشتکاری کی ظفرمندی
  • لادیئنیکوف
  • وصیت
  • کم رو بچی
  • راہگیر
  • بوڑھی ایکٹریس

تراجم

ترمیم
  • باگھ امبر دھاری سورما

وفات

ترمیم

نکولائی زبولوتسکی 55 سال کی عمر میں [14 اکتوبر 1958ء کو ماسکو، سوویت یونین میں حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث وفات کر گئے۔[17]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb125115709 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. عنوان : Литераторы Санкт-Петербурга. ХХ век — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://lavkapisateley.spb.ru/enciklopediya/
  3. عنوان : ПроДетЛит — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://lavkapisateley.spb.ru/enciklopediya/
  4. گریٹ رشین انسائکلوپیڈیا آن لائن آئی ڈی: https://old.bigenc.ru/text/1984797
  5. ^ ا ب https://georgianencyclopedia.ge/ka/form/9788
  6. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Заболоцкий Николай Алексеевич
  7. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w67755zx — بنام: Nikolay Zabolotsky — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/23980929 — بنام: Nikolai Zabolotsky — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  9. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/sabolozki-nikolai-alexejewitsch — بنام: Nikolai Alexejewitsch Sabolozki — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  10. ^ ا ب https://cs.isabart.org/person/32297 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  11. عنوان : Русская литература XX века. Прозаики, поэты, драматурги — ISBN 5-94848-262-6https://cs.isabart.org/person/32297
  12. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Заболоцкий Николай Алексеевич
  13. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/sabolozki-nikolai-alexejewitsch
  14. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb125115709 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  15. ظ انصاری، تقی حیدر، موج ہوائے عصر، رادوگا اشاعت گھر، ماسکو، سوویت یونین، 1985 ، ص 103
  16. ^ ا ب ظ انصاری، تقی حیدر، موج ہوائے عصر، رادوگا اشاعت گھر، ماسکو، سوویت یونین، 1985 ،ص104
  17. ^ ا ب http://russiapedia.rt.com/prominent-russians/literature/nikolay-zabolotsky/