نگارہ خالاوہ

تاجکستان کی ایک گلوکارہ اور ماڈل

نگارہ خالاوہ (تاجک: Нигора Холова) ایک تاجک گلوکارہ ہے جو تاجکستان کے ضلع رودکی میں 25 دسمبر 1989ء کو پیدا ہوئی۔ اس نے پانچ سال کی عمر سے گلوکاری کا آغاز کیا اور 1998ء میں روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے بین الاقوامی گلوکاری کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ تاجکستان میں 2009ء–2012ء کے "نغمہ سال" کے مقابلوں کی فاتح رہی۔ نیز 24 سال کی عمر میں وہ جمہوریہ تاجکستان کی بہترین ماڈل قرار پائی۔

نگارہ خالاوہ
معلومات شخصیت
پیدائش 25 دسمبر 1989ء (35 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع رودکی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت تاجکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
پیشہ گلو کارہ ،  نغمہ نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تاجک زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

تاجک فنکار عصمت اللہ کی بیٹی نگارہ بچپن میں بیمار ہو گئی تھی، چنانچہ اپنی بیماری کو بھلانے اور درد کو محو کرنے کے لیے اس نے گانا شروع کر دیا۔ اس کا سب سے پہلا نغمہ گویم یا نہ گویم اس نے شدید بیماری کے دوران میں اسپتال میں ہی گایا اور یہ اس دہائی میں تاجکستان کے سب سے زیادہ سنے گئے نغموں میں سے ایک تھا۔ علاوہ ازیں اس نے بچپن میں امیر جان صبوری کا مشہور نغمہ شہر خالی دوبارہ گایا اور امیر جان صبوری نے اس کی آواز کی تعریف کی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Нигора Холова: Хеле хушбахтам, ки соҳиби духтар шудам"۔ Радиои Озодӣ 

بیرونی روابط

ترمیم