نہروان
(نھروان سے رجوع مکرر)
نہروان عراق کے شمال میں ایک شہر ہے۔ یہ زراعت اور آثار قدیمہ کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کسریٰ کے زمانے کے آثار موجود ہیں۔
خوارج سے علی المرتضی نے نہروان میں جنگ کی، نہروان بغداد کے قریب ایک شہر ہے
نہروان کوفہ میں ایک جگہ ہے ،بغداد اور واسط کے درمیان میں واقع ہے بغداد کے خوبصورت علاقوں اس کا شمار ہوتا ہے
لیکن بادشاہوں کی قتل وغارت کی وجہ سے ویران ہو گیا، ایک دلچسب بات اس علاقے کی طرف منسوب تھی جس بادشاہ نے بھی اس کو آباد کرنے کا ارادہ کیا اس کی تکمیل سے قبل اسے موت آگئی، یہاں حضرت علی ؓ اور خوارج کے درمیان میں ایک جنگ 38ھ میں لڑی گئی، جنگ صفین میں حَکَمِیَّت (ماخوذ از حَکَم: فیصلہ کرنے والا) کے مسئلہ میں حضرت علی ؓ کا خوارج کے ساتھ اختلاف ہواتو یہ جنگ ہوئی جس میں خوارج کو شکست ہوئی[1]
- ↑ آثار البلاد و اخبار العباد،القزوینی،ص193/1