نہال مہار
یونین کونسل نہال مہار
نہال مہار | |
ملک | Pakistan |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
ضلع | ضلع اوکاڑہ |
تحصیل | دیپالپور |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ٹیلی فون کوڈ | 0442 |
نہال مہار (انگریزی: Nehal Mahaar) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع اوکاڑہ میں واقع ہے۔ دیپالپور تحصیل کی ایک یونین کونسل ہے۔[1]
جٹ برادری کی ذیلی ذات جٹ مہار کا گاؤں جو پاکستان کی کسان/زمیندار طبقہ سے تعلق رکھنے والی برادری کا گاؤں ہے برادری میں ایک خاص مقام رکھنے والے اس خاندان میں ملک و قوم اور پاکستان کے لیے ہر شعبہ ہائے زندگی میں مختلف عہدوں پر فرائض سر انجام دینے والے خاندان کا گاؤں ہے گاؤں نہال مہار کا نام اس میں بسنے والے خاندان کے بڑے بزرگ میاں نہال خاں مہار کے نام پر رکھا گیا ہے اور گاؤں اب بلدیاتی نظام کے تحت یونین کونسل بھی ہے جس کا نمبر پہلے 77 تھا مگر پچھلے بلدیاتی انتخابات جو 2015 میں کروائے تھے ان میں کونسل نہال مہار کا نمبر تبدیل کر کے 96 کر دیا گیا جو ابھی تک چل رہا ہے