نیلوفر خان

بھارتی ماہر تعلیم

نیلوفر خان ایک بھارتی ماہر تعلیم اور مصنفہ ہیں، جو فی الحال یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔[1] انھیں 19 مئی 2022ء کو یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔

نیلوفر خان
جامعہ کشمیر کی وائس چانسلر
آغاز منصب
20 مئی 2022ء
چانسلر منوج سنہا
طلعت احمد
 
معلومات شخصیت

مشاغل ترمیم

نیلوفر خان اس سے قبل یونیورسٹی آف کشمیر (کے یو) میں ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔[2] وہ یونیورسٹی میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔[2] دی ٹریبیون نے 19 مئی 2022ء کو رپورٹ کیا کہ ان کو "تقریباً 30 سال کا تدریسی تجربہ" ہے۔[3] انھوں نے یونیورسٹی کی کالج ڈویلپمنٹ کونسل کی ڈین اور اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی فیکلٹی کی ڈین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔[4]

خان کشمیر یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہوم سائنسز کی ڈائریکٹر تھیں اور یونیورسٹی کے رجسٹرار کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔[4] کے یو میں، وہ اکیڈمک کونسل، فنانس کمیٹی اور یونیورسٹی سنڈیکیٹ سمیت فیصلہ ساز اداروں کی رکن رہ چکی ہیں۔ انھوں نے یونیورسٹی میں طلبہ کی شکایات کمیٹی کی بھی سربراہی کی اور سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کی انٹرنل کمپلائنس کمیٹی کے شریک پریزائیڈنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔[4]

جمعرات، 19 مئی 2022ء کو، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے خان کو کشمیر یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔[5][6] اپنی تقرری کے وقت، وہ یونیورسٹی کے ہوم سائنس کے شعبہ میں پروفیسر تھیں۔[7] انھوں نے جمعہ 20 مئی 2022ء کو طلعت احمد کی جگہ چارج سنبھالا۔[4]

گریٹر کشمیر کی مئی 2022ء کی رپورٹ کے مطابق، خان نے 2003ء کے دوران تعلیمی اور امتحانی نظام کا جائزہ لینے کے لیے امریکا میں قائم کئی یونیورسٹیوں کا دورہ کیا۔ رپورٹ میں اس کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے کہ انھوں نے بیس سے زیادہ ڈاکٹریٹ ریسرچ اسکالرز اور نو ایم فل محققین کی نگرانی کی تھی۔[4]

قلمی خدمات ترمیم

خان کی قلمی خدمات میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں:[8]

  • Growth & development of Kashmiri urban children (ناہید ویدہ)
  • Role of Kashmiri women in agriculture development & allied fields (نعیمہ جبین اور نسرین جہاں کے ساتھ مل کر لکھا)
  • She: impact of domestic violence on Kashmiri women (فاطمہ بچھ اور ناہید ویدہ کے ساتھ مل کر لکھا)

حوالہ جات ترمیم

  1. "Academics, politicians condole demise of prominent scholar Abdul Ghani Al-Azhari"۔ گریٹر کشمیر۔ 19 جنوری 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2023 
  2. ^ ا ب "Prof Nilofer Khan appointed as first woman VC of Kashmir University"۔ دی پرنٹ۔ 19 مئی 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2023ء 
  3. "Prof Nilofer Khan 1st woman VC of Kashmir varsity"۔ دی ٹریبیون۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2023ء 
  4. ^ ا ب پ ت ٹ "Prof Nilofar Khan takes charge as KU's first woman VC"۔ گریٹر کشمیر۔ 20 مئی 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2023ء 
  5. "Prof Nilofar Khan appointed as first woman V-C of Kashmir University"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 20 مئی 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2023ء 
  6. "Nilofar Khan Takes Charge As VC Kashmir University"۔ کشمیر آبزرور۔ 20 مئی 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2023ء 
  7. سید رضوان گیلانی (19 مئی 2022ء)۔ "Prof Nilofar Khan appointed as Kashmir University's first woman Vice-Chancellor" [پروفیسر نیلوفر خان کشمیر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر مقرر]۔ گریٹر کشمیر۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2023ء 
  8. "خان، نیلوفر"۔ ورلڈ کیٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2023ء