ہوگلی محسن کالج کی ابتدا 1 اگست 1836ء کو ہوئی۔ اس کالج کے بانی حاجی محمد محسن نے اس کالج سمیت متعدد خیراتی کاموں کے لیے[1] اپنی جائداد وقف کر دی تھی۔ ابتدا میں اس کالج کا نام "نیو ہوگلی کالج" تھا، کالج کی صد سالہ سالگرہ پر اس کا نام ہوگلی محسن کالج کر دیا گیا۔ سنہ 1857ء میں جب کلکتہ یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا تو اس کالج نے کلکتہ یونیورسٹی سے الحاق کر لیا۔ سنہ 1960ء میں بردوان یونیورسٹی کے قیام کے بعد محسن کالج اس سے ملحق ہو گیا۔[2]

ہوگلی محسن کالج
قسمانڈر گریجویٹ کالج
قیام1836
مقامچنسورہ، ضلع ہوگلی، ، بھارت
کیمپسشہری
وابستگیاںUniversity of Burdwan
ویب سائٹhttp://www.hooghlymohsincollege.org

درجہ بندی ترمیم

حال ہی میں نیشنل اسیسمنٹ اینڈ ایکریڈٹیشن (ناک) نے ہوگلی محسن کالج کو بی پلس پلس کا درجہ دیا ہے۔[3] یہ کالج یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی جانب سے بھی تسلیم شدہ ہے۔ حکومت ہند کے محکمہ حیاتیاتی ٹیکنالوجی نے اسے "اسٹار کالج" کا درجہ دیا ہے۔[4]

مشہور فضلا ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. See Dey (1893: 96/192) pp.286-287, and (1893: 97/194), pp.354-366.
  2. "Hughli Mohsin College - Banglapedia"۔ en.banglapedia.org (بزبان انگریزی)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2017 
  3. "Institutions Accredited / Re-accredited by NAAC with validity" (PDF)۔ National Assessment and Accreditation Council۔ 12 مئی 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2012 
  4. [مردہ ربط] Colleges in West Bengal, University Grants Commission

بیرونی روابط ترمیم