نیپال میں موبائل ادائیگیاں

دنیا کے کئی ممالک کی طرح نیپال میں کئی کمپنیاں موبائل ادائیگیوں اور ای کامرس میں مصروف ہیں

دنیا کے کئی ممالک کی طرح نیپال میں کئی کمپنیاں موبائل ادائیگیوں اور ای کامرس میں مصروف ہیں۔ ان میں چند سر کردہ خدمات اس طرح ہیں:

ای سیوا (eSewa) ترمیم

ای سیوا کو ایف ون سافٹ نے تیار کیا ہے۔ یہ نیپال کے مقبول ڈیجیٹل والیٹوں میں سے ایک ہے۔ اسے نیپال راسٹر بینک نے موبائل پیسوں کا لائسنس دیا ہے۔ صارفین اس کا استعمال کرتے ہوئے فلم ٹکٹوں، آن لائن خریداری یا پھر ہوائی پروازوں کو بُک کر سکتے ہیں۔[1]

کھلتی (Khalti) ترمیم

 
کھلتی ڈیجیٹل والیٹ کا لوگو

کھلتی کا آغاز کین انفوٹیک 2017ء کے موقع پر اس سال اواخر جنوری میں ہوا تھا۔ شروع شروع میں کھلتی صرف اینڈرائڈ فونوں اور ویب گاہ کی شکل میں موجود تھی۔ تاہم اسی سال ستمبر یہ خدمت آئی فون پر بھی دستیاب ہوئی۔ یہ ای سیوا کی طرح کئی خدمات مہیا کرتی ہے۔ جن میں اینٹی وائرس کی خریداری کی سہولت اور اس پر بھاری بونس کی پیش بھی شامل تھی۔[1]

آئی پے (iPay) ترمیم

آئی پے مُنچا ڈاٹ کام کی ذیلی شاخ ہے۔ یہ نیپال میں آن لائن خریداری کے مرکز کے طور پر نیپال میں مشہور رہی ہے۔ اس موبائل والیٹ کی خدمات کا آغاز 2010ء میں ہوا۔ اگرچیکہ یہ ای سیوا اور کھلتی کی طرح کئی خدمات مہیا کرتی ہے، تاہم آئی پے ان دونوں کے بر عکس آئی پے صرف ای میل پتے کو کھاتہ شروع کرنے اور ہر بار کھاتے کو استعمال میں لاتے وقت پوچھتی ہے۔ اس خدمت میں موبائل نمبر کا لزوم نہیں ہے۔[1]

نیپزی (Nepzy) ترمیم

نیپزی بھی کئی آن لائن خریداری کے کام انجام دیتا ہے جو دیگر برقی ادائیگی کی خدمات نیپال میں انجام دیتی ہیں۔ تاہم ایک بڑا سقم نیپزی کا یہ ہے کہ انٹرنیٹ فراہم کنندوں کی ادائیگی خدمات اس کے پاس موجود نہیں ہے۔ تاہم یہ ہوٹلوں کی بکنگ میں کافی معاون ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم