ایڈورڈ جیمز گریگوری (پیدائش:29 مئی 1839ء واورلے، نیو ساؤتھ ویلز)|وفات:22 اپریل:1899ء رینڈوک، نیو ساؤتھ ویلز) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھے جس نے 1877ء میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں پہلا تسلیم شدہ ٹیسٹ کھیلا۔ وہ دائیں ہاتھ کے ایک بلے باز تھے جنھوں نے آسٹریلیا کے علاوہ نیو ساوتھ ویلز کی طرف سے بھی اپنے جوہر دکھائے ان کے خاندان کے بہت سے افراد ان کے خاندان میں اور بھی عزیزوں چارلس گریگوری (بھائی) ڈیو گریگوری(بھائی) آرتھر گریگوری (بھائی)سڈنی ایڈورڈ گریگوری(بھتیجا) چارلس ولیم گریگوری (بھتیجا) جیک موریسن گریگوری (بھتیجا) نے بھی کرکٹ کھیلی۔ گریگوری کرکٹ کے ایک بڑے خاندان کا حصہ تھے جس نے کرکٹ مقابلوں میں شرکت کی۔

نیڈ گریگوری
ذاتی معلومات
مکمل نامایڈورڈ جیمز گریگوری
پیدائش29 مئی 1839(1839-05-29)
ویورلی, نیو ساؤتھ ویلز
وفات22 اپریل 1899(1899-40-22) (عمر  59 سال)
رینڈوک, نیو ساؤتھ ویلز
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 6)15 مارچ 1877  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 1 16
رنز بنائے 11 470
بیٹنگ اوسط 5.50 17.40
100s/50s 0/0 0/2
ٹاپ اسکور 11 65*
گیندیں کرائیں 0 300
وکٹ 0 5
بولنگ اوسط 20.19
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 2/14
کیچ/سٹمپ 1/0 11/0

ابتدائی دور

ترمیم

نیڈ ایک مشہور آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی سڈ گریگوری کے والد اور ڈیو گریگوری کے بھائی تھے جنھوں نے 1878ء میں انگلینڈ میں پہلی آسٹریلوی الیون کی کپتانی کی تھی۔ نیڈ ہیری ڈونن کے سسر بھی تھے۔ اپنی زندگی کے آخری حصے میں وہ سڈنی میں ایسوسی ایشن گراؤنڈ (جسے بعد میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے نام سے جانا گیا) کا اسکور بورڈ بنانے کے بعد اس کا نگراں رہا [1] نیڈ گریگوری اور نیٹ تھامسن دونوں کے بارے میں وزڈن نے اشارہ کیا کہ وہ دونوں ایک ہی دن پیدا ہوئے تھے۔اور اس طرح انھیں مشترکہ طور پر سب سے قدیم آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

انتقال

ترمیم

وہ 22 اپریل 1899ء کو رینڈوک، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز میں 59 سال اور 328 دن کی عمر میں سفر آخرت کے مسافر بنے۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم