وادی قدرون
وادی قدرون (عبرانی؛ נחל קדרון، عربی: وادي الجوز، انگریزی: Kidron Valley) اسرائیل کے قدیم شہر یروشلم کے مشرق میں واقع ایک وادی جو کوہ زیتون اور کوہ حرم کو آپس میں جدا کرتی ہے۔ بیس میل طویل اور چار ہزار فٹ گہری یہ وادی صحرائے یہودا سے مغربی کنارے کی سمت بحیرہ مردار تک جاتی ہے۔ اس کے اوپری ایک ڈھلان پر واقع ایک آبادی قدر اسی کے نام سے موسوم ہے۔
اس کا اوپری حصہ ہمسائیگی وادی الجوز کی وجہ سے عربی نام سے ہی موسوم ہے۔[1] عبرانی تورات میں بالائی علاقے کو عمق یہوسفط کہا گیا ہے جس کے معنی وادی یہوسفط کے ہیں۔ اس کا ذکر یہودی معادیات پیش بینی میں ملتا ہے جس میں ایلیاہ کی واپسی اور پھر ظہور مسیح، فتنہ جوج ماجوج اور قیامت کے دن کے بیانات ملتے ہیں۔[1]
اشتقاقیات
ترمیمعبرانی نام قدرون کا مادہ و ماخذ لفظ ‘ قدر ‘ ہے، جس کے معنی ‘ اندھیرا ہونا ‘ یا ممکنہ طور پر ‘ سیاہی مائل ‘ اور ‘ دھندلایا ہوا’ کے لیے جاتے ہیں۔ [2]
روایات مسیحیت میں، یونانی لفظ کیدرن برائے سدر، κέδρος (kedros) اور وادی کے یونانی نام Kedron جو سپتواجنتا سے اخذ کیا گیا ہے، ممکنہ طور پر وادی قدرون کو وادی سدرس کے غلط نام سے پکارنے کا باعث ہو سکتا ہے۔[3]
وادی یہوسفط
ترمیمعبرانی تورات کے مطابق وادی یہوسفط، عمق یہوسفط (عبرانی: עמק יהושפט) جس کے معنی “ وہ وادی جہاں خدا عدالت قائم کرے گا “ کے لیے جاتے ہیں۔ یعنی میدان قیامت۔ یہاں یہ بات نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ تمام دانشور اس روایتی نظریے سے متفق نہیں ہیں کہ وادی قدرون جو یروشلم اور کوہ زیتون کے مابین مشرق میں واقع ہے دراصل مقام وادی یہوسفط ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Goffart, Walter. After Rome's Fall. Toronto: University of Toronto Press, 1998.
- ↑ "Qidron"۔ Strong's Concordance and NAS Exhaustive Concordance, via BibleHub.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2017
- ↑ D. A. Carson (1991)۔ The Gospel According to John۔ Grand Rapids, Michigan: Eerdmans Publishing۔ صفحہ: 576۔ ISBN 978-0-85111-749-2۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2017