وحید الزماں حیدرآبادی

عالم دین اور مصنف

مولانا نواب وحید الزماں حیدرآبادی (ولادت: 1850ء، کانپور - وفات: 15 مئی 1920ء) برطانوی ہند کے مشہور عالم دین اور مصنف تھے۔‌

وحید الزماں حیدرآبادی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1850ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کانپور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 مئی 1920ء (69–70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آصف نگر   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف ،  عالم ،  مورخ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  عربی ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

نواب وحید الزماں حیدرآبادی 1850ء کو برطانوی ہند کے کانپور میں پیدا ہوئے۔‌[1] وحید الزماں کے بزرگوں کا آبائی وطن ملتان تھا ۔‌ آپ اپنے سات بھائی اور بہنوں میں تیسرے نمبر پر تھے۔‌[2] آپ کے والد شیخ مسیح الزماں بھی خود عالم دین تھے[3]جن کا تعلق حنفی کے دیوبندی سے تھا اور وحید الزماں بھی خود حنفی تھے۔‌[4][5]

مسلک

ترمیم

مولانا وحید الزماں کے مسلک کے بارے اختلافات ہے۔‌ ابتدا سے آپ حنفی تھے لیکن کچھ وقت کے لیے اہل حديث ہو گئے اور آخر میں آپ نے اہل تشیع کو قبول کیا۔‌ آپ کے سوانح نگار مولانا عبد الحلیم حنفی نے آپ کے مسلک کے بارے میں لکھا ہے:[4][5]

’’مولوی وحید الزماں کا خاندان چونکہ حنفی تھااس لئے اوائل عمر میں آپ کو حنفی مسلک سے بڑا شغف رہا۔ یہی وجہ ہے کہ شیخ مسیح الزماں ؒکے ایماء سے جس کتاب کا پہلے ترجمہ کیاوہ فقہ حنفی کی مشہور کتاب شرح الوقایہ تھی۔ اس کی اردو میں نہایت مبسوط شرح لکھی جس میں غیر مقلدین کے تمام اعتراضات کا تاز و پود بکھیرااور مسلکِ احناف کونہایت محکم دلائل سے ثابت کیا ہے۔‘‘

تصانیف

ترمیم

مولانا وحید الزماں نے اردو اور عربی زبان میں 30 سے زیادہ کتابیں تالیف کی۔‌

وفات

ترمیم

مولانا وحید الزماں کا انتقال 15 مئی 1920ء کو حیدرآباد کے آصف نگر میں ہوا۔‌[6]

کتابیات

ترمیم
  • ابو عبد الله شعیب محمد (2012)۔ نواب وحید الزماں حیدرآبادی:مسلک و نظریہ - ایک تحقیقی جائزہ۔ مئو: مکتبہ الفہیم، مئو ناتھ بھنجن یوپی 
  • مولانا محمد عبد الحلیم چشتی (1957)۔ حیات وحید الزماں۔ کراچی: نور محمد اصح المطابع و کارخانہ تجارت کتب، آرام باغ، کراچی 
  • عبدالرشید عراقی (2001)۔ چاليس علمائے اہل حديث۔ لاہور: نعمانى كتب خانہ۔ صفحہ: 102 – 109 

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Muḥammad Zāhidulḥusainī (1992)۔ Commentators of the Holy Quran۔ Aḥmad ʻAlī۔ Lahore: Ferozsons۔ صفحہ: 98۔ ISBN 969-0-10068-8۔ OCLC 29808457 
  2. حیات وحید الزماں، ص 15
  3. حیات وحید الزماں، ص 16
  4. ^ ا ب حیات وحید الزماں، ص 100
  5. ^ ا ب حیات وحید الزماں، ص 203، طبع جدید کراچی بحوالہ نواب وحید الزماں حیدرآبادی:مسلک و نظریہ - ایک تحقیقی جائزہ ص 10
  6. چاليس علمائے اہل حديث، ص 109